حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ جنت مانگتا ہے تو جنت کہتی ہے: اے اللہ! اِس شخص کو جنت میں داخل فرمادے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! تو اِس شخص کو جہنم کی آگ سے پناہ دے دے۔1 ۵۔ ایک اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص اِن پانچ کلموں کے ساتھ دعا کرے گا، وہ جو سوال بھی اللہ سے کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو ضرور پورا کریںگے۔2 (وہ پانچ کلمے یہ ہیں): ۱۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیںہے ۲۔ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ۔ اُسی کا تمام ملک ہے اور اُسی کے لیے سب تعریف ہے۔ ۳۔ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ ۴۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے۔ ۵۔ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ اور کوئی بھی طاقت اور کوئی بھی قوت اس (کی مدد) کے بغیر (میسر) نہیں ہے۔