حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۹۵ اَلْبَدِیْعُ بے مثال چیزوں کو ایجاد کرنے والا جس شخص کو کوئی غم یا مصیبت یا کوئی بھی مشکل پیش آئے، وہ ایک ہزار مرتبہ یَا بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ پڑھے، اِن شاء اللہ کشائش [وسعت] نصیب ہوگی۔ جو شخص اِس اسم کو باوضو پڑھتے ہوئے سوجائے تو جس کام کا ارادہ ہو، وہ اِن شاء اللہ خواب میں نظر آجائیگا۔ جو شخص نمازِ عشا کے بعد یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ بارہ سو مرتبہ ۱۲ دن پڑھے گا تو جس کام یا مقصد کے لیے پڑھے گا، اِن شاء اللہ وہ پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہوجائے گا۔ آزمودہ [مجرّب] ہے۔ ۹۶ اَلْبَاقِیُ ہمیشہ ہمیشہ باقی رہنے والا جو شخص اس اسم کو ایک ہزار مرتبہ جمعہ کی رات میں پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو ہر طرح کے ۔َضرر و نقصان سے محفوظ رکھیں گے اور اِن شاء اللہ اس کے تمام نیک عمل مقبول ہوں گے۔ ۹۷ اَلْوَارِثُ سب کے بعدموجود رہنے والا جو شخص طلوعِ آفتاب کے وقت سو مرتبہ یَا وَارِثُ پڑھے گا، اِن شاء اللہ ہر رنج و غم اور سختی و مصیبت سے محفوظ رہے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا۔ اور جو شخص مغرب و عشا کے درمیان ایک ہزار مرتبہ پڑھے، ہر طرح کی حیرانی و پریشانی سے اِن شاء اللہ محفوظ رہے گا۔ ۹۸ اَلرَّشِیْدُ راستی اور نکوئی [اچھی راہ] پسند کرنے والا جس شخص کو اپنے کسی کام یا مقصد کی تدبیر نہ سمجھ میں آتی ہو، وہ مغرب و عشا کے درمیان ایک ہزار مرتبہ یَا رَشِیْدُ پڑھے تو اِن شاء اللہ یا خواب میں تدبیر نظر آجائے گی، یا دل میں اُس کا القا ہوجائے گا[یعنی کہ دل میں وہ بات ڈال دی جائے گی]۔ اگر روزانہ اِس اسم کا ورد رکھے تو تمام مشکلات اِن شاء اللہ دور ہوجائیں گی اور کاروبار میں خوب ترقی ہوگی۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی