حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَلضَّارُّ ۔َضر۔َر پہنچانے والا جو شخص شبِ جمعہ میں سو مرتبہ اَلضَّارُّ پڑھا کرے، وہ اِن شاء اللہ تمام ظاہری اور باطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور قربِ خدا وندی اُسے حاصل ہوگا۔ ۹۲ اَلنَّافِعُ نفع پہنچانے والا جو شخص کشتی یا کسی اور سواری میں سوار ہونے کے بعد یَا نَافِعُ کثرت سے پڑھتا رہے، اِن شاء اللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا، جو شخص کسی بھی کام کے شروع کرتے وقت اکتالیس مرتبہ یَا نَافِعُ پڑھا کرے، اِن شاء اللہ کام حسبِ منشا [خواہش کے موافق] ہوگا۔ جو شخص بیوی سے ۔ِجماع [ہم بستری] کے وقت یہ اسم پڑھ لیا کرے، اُسے اِن شاء اللہ اولادِ صالح نصیب ہوگی۔ ۹۳ اَلنُّوْرُ سرتاپا نور اور نور بخشنے والا جو شخص شبِ جمعہ میں سات مرتبہ سورۂ نور اور ایک ہزار ایک مرتبہ اِس اسم کو پڑھا کرے تو اِن شاء اللہ اُس کا دل انوارِ الٰہی سے منوّر ہوجائے گا۔ ۹۴ اَلْھَادِیْ سیدھا راستہ دکھانے اور اس پر چلانے والا جو شخص ہاتھ اُٹھا کر آسمان کی طرف منہ کرکے بکثرت یَا ھَادِیُ پڑھے اور آخر میں چہرے پر ہاتھ پھیر لے تو اِن شاء اللہ کامل ہدایت نصیب ہوگی اور اہلِ معرفت میں شامل ہوجائے گا۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد