حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جس شخص کے اعزّا یا اَحباب [رشتہ دار اور دوست] منتشر ہوگئے ہوں، وہ چاشت کے وقت غسل کرکے اور آسمان کی طرف منہ کرکے دس مرتبہ یَا جَامِعُ پڑھے اور ایک انگلی بند کرلے، اِسی طرح ہر دس مرتبہ پر ایک ایک انگلی بند کرتا جائے، آخر میں دونوں ہاتھ منہ پر پھیرے، اِن شاء اللہ جلد جمع ہوجائیں گے۔ اگر کوئی چیز گم ہوجائے تو اَللّٰہُمَّ یَا جَامِعَ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِ اِجْمَعْ ضَالَّتِیْ پڑھا کرے، وہ چیز اسے اِن شاء اللہ ۔ِمل جائے گی۔ جائز محبت کے لیے بھی یہ دعا بے مثال ہے۔ ۸۸ اَلْغَنِیُّ بڑا بے نیاز وبے پروا جو شخص روزانہ ستر۔ّ [۷۰] مرتبہ یَا غَنِیُّ پڑھا کرے، اللہ تعالیٰ اُس کے مال میں برکت عطا فرمائیں گے اور اِن شاء اللہ وہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ جو شخص کسی ظاہری یا باطنی ۔َمرض یا ۔َبلا میں گرفتار ہو، وہ اپنے تمام اعضا اور جسم پر یَا غَنِیُّ پڑھ کر دَم کیا کرے، اِن شاء اللہ نجات پائے گا۔ ۸۹ اَلْمُغْنِیُ بے نیاز و غنی بنادینے والا جو شخص اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ وظیفہ کی طرح یہ اسم پڑھے تو اللہ تعالیٰ اُسکو ظاہری وباطنی ۔ِغنا عطا فرمائیں گے، صبح کی نماز کے بعد پڑھے یا عشا کی نماز کے بعد۔ اسکے ساتھ سورئہ مز۔ّ۔ّمل بھی تلاوت کرے۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۹۰ اَلْمَانِعُ روک دینے والا اگر بیوی سے جھگڑا یا ناچاقی ہو تو بستر پر لیٹتے وقت بیس مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے، اِن شاء اللہ جھگڑا اور ناچاقی دور ہوجائے گی اور باہمی اُنس و محبت پیدا ہوجائے گی۔ جو شخص بکثرت اِس اسم کا وِرد رکھے گا، اِن شاء اللہ ہر شر سے محفوظ رہے گا۔ اگر کسی خاص اور جائز مقصد کے لیے پڑھے تو اِن شاء اللہ وہ حاصل ہوجائے گا۔ ۹۱