حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو شخص کثرت سے اَلْعَفُوُّ پڑھا کرے، اللہ تعالیٰ اُس کے گناہوں کو اِن شاء اللہ معاف فرمادیں گے۔ ۸۳ اَلرَّئُ وْفُ ۔بہت بڑا ۔ُمشفق۔ِ جو شخص بکثرت یَا رَئُ وْفُ کا وِرد رکھے، اِن شاء اللہ مخلوق اُس پر مہربان ہوجائے گی اور وہ مخلوق پر اور جو شخص دس مرتبہ درود شریف اور دس مرتبہ اس اسم کو پڑھے تو اِن شاء اللہ اُس کا غصہ رَفع ہوجائے گا۔ دوسرے غضب ناک شخص پر دَم کرے تو اُس کا غصہ رفع ہوگا۔ ۸۴ مَالِکُ الْمُلْکِ ملکوں کا مالک جو شخص یَا مَالِکَ الْمُلْکِ کو ہمیشہ پڑھتا رہے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو ۔َغنی اور لوگوںسے بے نیاز فرمادیں اور وہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ ۸۵ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ عظمت و جلال اور انعام واکرام والا جو شخص کثرت سے یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو عزت و عظمت اور مخلوق سے اِستغنا۔ِ عطا فرمادیں گے۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۸۶ اَلْمُقْسِطُ عدل و انصاف قائم کرنے والا جو شخص روزانہ اِس اسم کو پڑھا کرے، وہ اِن شاء اللہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا اور اگر کسی خاص اور جائز مقصدکے لیے سات سو [۷۰۰] مرتبہ اِس اسم کو پڑھے گا تو اِن شاء اللہ وہ مقصد حاصل ہوگا۔ ۸۷ اَلْجَامِعُ سب کو جمع کرنے والا