حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وِرد رکھے، اِن شاء اللہ اُس کی تکلیف رفع ہوگی۔ ۷۹ اَلْبَرُّ بڑا اچھا سلوک کرنے والا جو شخص شراب نوشی، زناکاری و بدکاریوں میں گرفتار ہو، روزانہ سات مرتبہ یہ اسم پڑھے، اِن شاء اللہ ان گناہوں کی رَغبت جاتی رہے گی۔ جو شخص حبِ۔ّ دنیا [دنیا کی محبت] میں مبتلا ہو، اس اسم کو بکثرت پڑھے، اِن شاء اللہ حبِ۔ّ دنیا اُس کے دل سے جاتی رہے گی۔ جو شخص اپنے بچہ پر پیدا ہونے کے بعد ہی سات مرتبہ اِس اسم کو پڑھ کر دَم کرے اور اللہ کے سپرد کردے، وہ ۔ُبلو غ تک تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۸۰ اَلتَّوَّابُ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا جو شخص نمازِ چاشت کے بعد تین سو ساٹھ [۳۶۰] مرتبہ اس اسم کو پڑھا کرے، اِن شاء اللہ اُسے سچی توبہ نصیب ہوگی اور جو شخص کثرت سے اِس اسم کو پڑھا کریگا، اِن شاء اللہ اُسکے تمام کام آسان ہوں گے۔ اگر کسی ظالم پر دس مرتبہ پڑھ کر دَم کیا جائے تو اِن شاء اللہ اس سے خلاصی [چھٹکارا] نصیب ہوگی۔ ۸۱ اَلْمُنْتَقِمُ بدلہ لینے والا جو شخص حق پر ہو اور دشمن سے بدلہ لینے کی اُس میں قدرت نہ ہو، وہ تین جمعہ تک بکثرت یَا مُنْتَقِمُ پڑھے، اللہ تعالیٰ اُس سے خود اِن شاء اللہ انتقام لے لیں گے۔ ۸۲ اَلْعَفُوُّ بہت زیادہ معاف کرنے والا