حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۶۱ اَلْمُحْیِیْ زندگی دینے والا جو شخص بیمار ہو وہ بکثرت اَلْمُحْیِیْ کا ورد رکھے یا کسی دوسرے بیمار پر دَم کرے تو اِن شاء اللہ صحت یاب ہوجائے۔ جو شخص نواسی [۸۹] مرتبہ اَلْمُحْیِیْ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے وہ ہر طرح کی قید و بند سے اِن شاء اللہ محفوظ رہے گا۔ ۶۲ اَلْمُمِیْتُ موت دینے والا جس شخص کا نفس اُس کے قابو میں نہ ہو، وہ سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر اَلْمُمِیْتُ پڑھتے پڑھتے سوجائے تو اِن شاء اللہ اُس کا نفس ۔ُمطیع [فرماں بردار] ہوجائے گا۔ ۶۳ اَلْحَیُّ ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والا جو شخص روزانہ تین ہزار مرتبہ اَلْحَیُّ کا ورد رکھے گا، وہ اِن شاء اللہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔ جو شخص اس اسم کو چینی کے برتن پر ۔ُمشک اور گلاب سے لکھ کر شیریں پانی سے دھوکر پئے یا کسی دوسرے بیمار کو پلائے، اِن شاء اللہ ۔ِشفائے کامل نصیب ہو۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۶۴ اَلْقَیُّوْمُ سب کو قائم رکھنے اور سنبھالنے والا جو شخص بکثرت اسم اَلْقَیُّوْمُ کا ورد رکھے، اِن شاء اللہ لوگوں میں اُس کی عزت اور ساکھ [بنیاد] زیادہ ہو اور تنہائی میں بیٹھ کر ورد کرے تو اِن شاء اللہ خوشحال ہوجائے۔ جو شخص صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ کا ورد کیا کرے، اِن شاء اللہ اُس کی ۔ُسستی و کاہلی دور ہوجائے گی۔ ۶۵