حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اَلْوَاجِدُ ہر چیز کو پانے والا جو شخص کھانا کھاتے وقت یَا وَاجِدُ کا ورد رکھے، غذا اُسکے قلب کی طاقت و قوت اور نورانیت کا باعث ہو، ان شاء اللہ۔ ۶۶ الْمَاجِدُ بزرگی اور بڑائی والا جو شخص تنہائی میں یہ اسم اِس قدر پڑھے کہ بے خود ہوجائے تو اِن شاء اللہ اُس کے قلب پر انوارِ الٰہیہ ظاہرہونے لگیں گے۔ ۶۷ اَلْوَاحِدُ اَلاَْحَدُ ایک اکیلا جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ اَلْوَاحِدُ الْاَحَدُ پڑھا کرے، اُس کے دل سے اِن شاء اللہ مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا۔ جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو، وہ اِس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، اِن شاء اللہ اُس کو اولادِ صالح نصیب ہوگی۔ ۶۸ اَلصَّمَدُ بے نیاز جو شخص ۔َسحر کے وقت سجدہ میں سر رکھ کر ایک سو پندرہ یا ایک سو پچیس مرتبہ اِس اسم کو پڑھے، اسکو اِن شاء اللہ ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہو اور جو شخص باوضو اِس اسم کا ورد جاری رکھے، وہ اِن شاء اللہ مخلوق سے بے نیاز [بے پرواہ] ہوجائے۔ ۶۹ اَلْقَادِرُ قدرت والا جو شخص دو رکعت نماز پڑھ کر سو مرتبہ اَلْقَادِرُ پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اُس کے دشمنوں کو ذلیل و رُسوا فرمادیں گے (اگر وہ حق پر ہوگا)۔ اگر کسی شخص کو کوئی دُشوار کام یا کسی کام میں دُشواری پیش آجائے تو اکتالیس [۴۱] بار یَا قَادِرُ پڑھے، اِن شاء اللہ وہ دُشواری دورہوجائے گی۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ