حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو شخص اپنی بیوی کی عادتوں خصلتوں سے خوش نہ ہو، وہ جب اُس کے سامنے جائے، اس اسم کو پڑھا کرے، اِن شاء اللہ نیک خصلت ہوجائے گی۔ ۵۷ اَلْحَمِیْدُ لائق تعریف جو شخص چوّن [۵۴] دن تک متواتر، ترانوے [۹۳] مرتبہ تنہائی میں یَاحَمِیْدُ پڑھاکرے گا، اُس کی تمام ۔ُبری ۔َخصلتیں اور عادتیں اِن شاء اللہ دور ہوجائیں گی۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۵۸ اَلْمُحْصِیْ اپنے علم اور شمار میں رکھنے والا جو شخص روٹی کے بیس ٹکڑوں پر روزانہ بیس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دَم کرے اور کھائے تو اِن شاء اللہ مخلوق اُس کے لیے مسخر۔ّ [تابع] ہوجائے گی۔ ۵۹ اَلْمُبْدِیُٔ پہلی بار پیدا کرنے والا جو شخص ۔َسحر کے وقت حاملہ عورت کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ننانوے مرتبہ یَا مُبْدِیُٔ پڑھے گا، اِن شاء اللہ نہ اُس کا حمل گرے گا، نہ وقت سے پہلے بچہ پیدا ہوگا۔ ۶۰ اَلْمُعِیْدُ دوبارہ پیدا کرنے والا ۔ُگمشدہ شخص کو واپس بلانے کے لیے جب گھر کے سب آدمی سوجائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر۔ّ ستر۔ّ مرتبہ یَا مُعِیْدُ پڑھے، اِن شاء اللہ سات روز میں واپس آجائے گا یا پتہ چل جائے گا۔