حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَلشَّھِیْدُ حاضر و ناظر جس شخص کی بیوی یا اولاد نافرمان ہو، وہ صبح کے وقت اُس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اکیس مرتبہ یَا شَھِیْدُ پڑھ کر دم کرے، اِن شاء اللہ فرمانبردار ہوجائے گی۔ ۵۲ اَلْحَقُّ برحق و برقرار جو شخص چوکور کاغذ کے چاروں کونوں پر اَلْحَقُّ لکھ کر سحر [صبح صادق سے پہلے] کے وقت کاغذ کو ہتھیلی پر رکھ کر آسمان کی طرف بلندکرکے دعا کریگا، اِن شاء اللہ ۔ُگمشدہ شخص یا سامان ۔ِمل جائے گا، اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔ ۵۳ اَلْوَکِیْلُ بڑا کارساز جو شخص کسی آسمانی آفت کے خوف کے وقت بکثرت یَا وَکِیْلُ کا ورد کرے گا اور اس اسم کو اپنا وکیل بنالے گا، وہ اِن شاء اللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔ ۵۴ اَلْقَوِیُّ بڑی طاقت وقوت والا جو شخص واقعی مظلوم اور کمزور و مغلوب ہو، وہ اس ظالم اور طاقتور دشمن کو دفع کرنے کی نیت سے بکثرت اس اسم کو پڑھے، اِن شاء اللہ اُس سے محفوظ رہے گا (بے محل اور ناحق یہ عمل ہرگز نہ کرے)۔ ۵۵ اَلْمَتِیْنُ شدید قوت والا جس عورت کے دودھ نہ ہو، اُس کو اَلْمَتِیْنُ کاغذ پر لکھ کر دھوکر پلائیں، اِن شاء اللہ دودھ ہوگا۔ ۵۶ اَلْوَلِیُّ مددگاراور حمایتی