حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۷ اَلْحَکِیْمُ بڑی حکمتوں والا جوشخص کثرت سے یَا حَکِیْمُ پڑھا کرے، اللہ تعالیٰ اس پر اِن شاء اللہ علم و حکمت کے دروازے کھول دیں گے۔ جس شخص کا کوئی کام پورا نہ ہوتا ہو تو وہ پابندی سے اِس اسم کو پڑھا کرے، اِن شاء اللہ کام پورا ہوجائے گا۔ ۴۸ اَلْوَدُوْدُ بڑا محبت کرنے والا جو شخص ایک ہزار مرتبہ یَا وَدُوْدُ پڑھ کر کھانے پر دم کرے گا اور بیوی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے گا تو اِن شاء اللہ، میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہوجائے گا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔ ۴۹ اَلْمَجِیْدُ بڑا بزرگ جو شخص کسی موذی [تکلیف دہ] مرض آتشک[ایک جنسی بیماری]، جذام [کوڑ، فسادِ خون کی ایک موذی بیماری] وغیرہ میں گرفتار ہو، وہ ۱۳،۱۴،۱۵ تاریخ کے روزے رکھے اور افطار کے بعد بکثرت اس اسم کو پڑھا کرے اور پانی پر دم کرکے پئے، اِن شاء اللہ وہ ۔َمرض دور ہوجائے گا۔ ۵۰ اَلْبَاعِثُ ۔ُمردوں کو زندہ کرنے والا جو شخص روزانہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک سو ایک مرتبہ یَا بَاعِثُ پڑھا کرے گا، اِن شاء اللہ اُس کا دل علم وحکمت سے زندہ ہوجائے گا۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۵۱