حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۲ اَلْجَلِیْلُ بڑے اور بلند مرتبہ والا جو شخص ۔ُمشک و زعفران سے اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اور بکثرت یَا جَلِیْلُ کا وِرد رکھے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو اِن شاء اللہ عزت و عظمت اور قدرو منزلت عطا فرمائیں گے۔ ۴۳ اَلْکَرِیْمُ بہت کرم کرنے والا جو شخص روزانہ سوتے وقت یَا کَرِیْمُ پڑھتے پڑھتے سوجایا کرے، اللہ تعالیٰ اُس کو علما و صلحا میں عزت نصیب فرمائیں گے۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۴۴ اَلرَّقِیْبُ بڑا نگہبان جوشخص اپنے اہل و عیال اور مال و متاع پر سات مرتبہ اِس اسم کو پڑھ کر روزانہ دم کیا کرے اور یَا رَقِیْبُ کا وِرد رکھے، اِن شاء اللہ (وہ سب) آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ ۴۵ اَلْمُجِیْبُ دعائیں سننے اور قبول کرنے والا جو شخص کثرت سے یَا مُجِیْبُ پڑھا کرے، اِن شاء اللہ اُس کی دعائیں بارگاہِ خداوندی میں قبول ہونے لگیں گی۔ ۴۶ اَلْوَاسِعُ وسعت دینے والا جو شخص بکثرت یَا وَاسِعُ کا وِرد رکھے گا، اِن شاء اللہ اُس کو ظاہری اور باطنی ۔ِغنا اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔