حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
معنی خواص اور فوائد ۳۷ اَلْعَلِیُّ بہت بلند و برتر جو شخص اِس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے، اِن شاء اللہ اسے رُتبہ کی بلندی، خوشحالی اور مقصد میں کامرانی نصیب ہوگی۔ ۳۸ اَلْکَبِیْرُ بہت بڑا جو شخص اپنے عہدہ [منصب] سے معزول ہوگیا ہو، وہ سات روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَا کَبِیْرُ پڑھے، وہ اِن شاء اللہ اپنے عہدہ پر بحال ہوجائے گا اور ۔ُبزرگی و ۔َبرتری نصیب ہوگی۔ ۳۹ اَلْحَفِیْظُ سب کا محافظ جو شخص بکثرت یَا حَفِیْظُ کا ورد رکھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، وہ اِن شاء اللہ ہر طرح کے خوف و ۔َخطر اورنقصان و۔َضرر سے محفوظ رہے گا۔ ۴۰ اَلْمُقِیْتُ سب کو روزی اور توانائی دینے والا جو شخص خالی آبخورے [پیالہ] میں سات مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا اور اس میں خود پانی پئے یا کسی دوسرے کو پلائے یا سونگھے تو اِن شاء اللہ مقصد حاصل ہوگا۔ ۴۱ اَلْحَسِیْبُ سب کے لیے کفایت کرنے والا جس شخص کوکسی بھی شخص یا چیز کا ڈر ہو، وہ جمعرات سے شروع کرکے آٹھ روز تک صبح شام ستر۔ّ مرتبہ حَسْبِیَ اللّٰہُ الْحَسِیْبُ پڑھے، وہ اِن شاء اللہ ہر چیز کے شر سے محفوظ رہے گا۔