حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مقصد و مطلب کو دل میں رکھ کر سو مرتبہ یہ اسم پڑھے، اِن شاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔ ۳۲ اَلْخَبِیْرُ باخبر اور آگاہ جو شخص سات روز تک یہ اسم بکثرت پڑھے گا، اِن شاء اللہ تعالیٰ اس پر پوشیدہ راز ظاہر ہونے لگیں گے، جو شخص خواہشات نفسانی میں گرفتار ہو، وہ بکثرت اس اسم کا ورد کرے، اِن شاء اللہ اُن سے رہائی نصیب ہوگی۔ ۳۳ اَلْحَلِیْمُ بڑا بردبار جو شخص اِس اسم کو کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھوکر جس چیز پر اس پانی کو چھڑکے گا یا ۔َملے گا، اِن شاء اللہ اس میںخیر و برکت ہوگی اور آفتوں سے وہ محفوظ رہے گی۔ ۳۴ اَلْعَظِیْمُ بڑا بزرگ جو شخص اِس اسم کا بکثرت ورد رکھے گا، اِن شاء اللہ اُسے عزت و عظمت نصیب ہوگی۔ ۳۵ اَلْغَفُوْرُ بہت بخشنے والا جو شخص اِس اسم کا بکثرت ورد رکھے گا، اِن شاء اللہ اُس کی تمام تکلیفیں اور رنج و غم دور ہوجائینگے اور مال و اولاد میں برکت ہوگی۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو سجدہ میں یَا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ تین مرتبہ کہے گا، اللہ تعالیٰ اُس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمادیں گے۔ ۳۶ اَلشَّکُوْرُ قدردان جو شخص تنگی یا کسی اور دُکھ درد، رنج و غم میں مبتلا ہو، وہ اِس اسم کو ۴۱ مرتبہ روزانہ پڑھے، اِن شاء اللہ اُس سے رہائی نصیب ہوگی۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ