حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں کسی سے بات ہرگز نہ کرے، اور جو شخص جمعرات کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سو مرتبہ پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو اِن شاء اللہ نظرِ خاص سے نوازیں گے۔ ۲۸ اَلْبَصِیْرُ سب کچھ دیکھنے والا جوشخص نمازِ جمعہ کے بعد سو مرتبہ یَا بَصِیْرُ پڑھا کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کی نگاہ میں اِن شاء اللہ روشنی اور دل میں نور پیدا فرمادیں گے۔ ۲۹ اَلْحَکَمُ حاکمِ ۔ُمطلق جو شخص اخیر شب میں ۹۹ مرتبہ باوضو یہ اسم پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اِن شاء اللہ محلِ۔ّ اسرار و انوار [لطائف و برکات کے نزول کی جگہ] بنادیں گے اور جو شخص جمعہ کی رات میں یہ اسم اس قدر پڑھے کہ بے حال و بے خودہوجائے تو اللہ تعالیٰ اُس کے قلب کو اِن شاء اللہ ۔َکشف و اِلہام سے نوازیں گے۔ ۳۰ اَلْعَدَلُ سرتاپا انصاف جو شخص جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں روٹی کے بیس ٹکڑوںپر اَلْعَدَلُ لکھ کر کھائے گا، اللہ تعالیٰ مخلوق کو اس کے لیے مسخر فرمادیں گے۔ ان شاء اللہ۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۳۱ اَللَّطِیْفُ بڑا لطف و کرم کرنے والا جو شخص ۱۳۳ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھا کرے، اِن شاء اللہ اُس کے رزق میں برکت ہوگی اور اس کے سب کام بخوبی پورے ہوں گے۔ جو شخص فقر و فاقہ، دُکھ و بیماری، تنہائی و کسمپرسی یا کسی اور مصیبت میں گرفتار ہو، وہ اچھی طرح وضو کرکے دوگانہ [دو رکعت نماز] پڑھے، اور اپنے