حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو شخص پانچ سو مرتبہ یَا خَافِضُ پڑھا کرے، اللہ تعالیٰ اُس کی حاجتیں اِن شاء اللہ پوری اور مشکلات دور فرمادیں گے۔ جو شخص تین روزے رکھے اور چوتھے روز ایک جگہ بیٹھ کر ستر۔ّ بار اَلْخَافِضُ پڑھے تو اِن شاء اللہ دشمن پر فتح یاب ہوگا۔ ۲۴ اَلرَّافِعُ بلند کردینے والا جو شخص ہر مہینہ کی چودھویں رات کو آدھی رات میں سو مرتبہ اَلرَّافِع پڑھے تو اللہ تعالیٰ اُسے اِن شاء اللہ مخلوق سے بے نیاز اور ۔َتونگر [مال دار] بنادیں گے۔ ۲۵ اَلْمُعِزُّ عزت دینے والا جو شخص پیر یا جمعے کے دن بعد نمازِ مغرب چالیس مرتبہ یَا مُعِزُّ پڑھا کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو اِن شاء اللہ لوگوں میں باعزت اور باوقار بنادیں گے۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۲۶ اَلْمُذِلُّ ذلت دینے والا جو شخص پچھتّر مرتبہ یَا مُذِلُّ پڑھ کر سربسجود ہوکر دعا کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو اِن شاء اللہ حاسدوں، ظالموں اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھیں گے۔ اگر کوئی خاص دشمن ہو تو سجدہ میں اس کا نام لے کر ’’اے اللہ! فلاں ظالم یا دشمن کے شر سے محفوظ رکھ‘‘ دعا کرے، اِن شاء اللہ قبول ہوگی۔ ۲۷ اَلسَّمِیْعُ سب کچھ ۔ُسننے والا جو شخص جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو یا سو یا پچاس مرتبہ یَا سَمِیْعُ پڑھے گا، اِن شاء اللہ اُس کی دعائیں قبول ہوں گی، درمیان