حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۱۹ اَلْفَتَّاحُ بہت بڑا مشکل کشا جو شخص نمازِ فجر کے بعد دونوں ہاتھ سینہ پر باندھ کر ستر۔ّ مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے گا، اِن شاء اللہ اس کا دل نورِ ایمان سے منو۔ّر ہوجائے گا۔ ۲۰ اَلْعَلِیْمُ بہت وسیع علم والا جو شخص کثرت سے یَا عَلِیْمُ کا ورد کرے گا، اللہ تعالیٰ اس پر اِن شاء اللہ علم و معرفت کے دروازے کھول دیں گے۔ ۲۱ اَلْقَابِضُ روزی تنگ کرنے والا جو شخص روٹی کے چار لقموں پر اس اسم کو لکھ کر چالیس دن تک کھائے گا، بھوک و پیاس، زخم اور درد وغیرہ کی تکلیف سے اِن شاء اللہ محفوظ رہے گا۔ ۲۲ اَلْبَاسِطُ روزی فراخ [کشادہ] کرنے والا جو شخص نمازِ چاشت کے بعد آسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر روزانہ دس مرتبہ اِس اسم کو پڑھے گا اور منہ پر ہاتھ پھیریگا، اللہ تعالیٰ اُسے اِن شاء اللہ غنی بنادیں گے اور کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا۔ ۲۳ اَلْخَافِضُ ۔َپست کردینے والا