حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دینے والا ایضاً۔ [ اس کے خواص اور فوائدبھی اَلْبَارِیُٔ کی طرح ہیں۔] ۱۵ اَلْغَفَّارُ درگذر اور پردہ پوشی کرنے والا جو شخص نمازِ جمعہ کے بعد سو مرتبہ اس اسم کو پڑھا کرے گا، اِن شاء اللہ اُس پر مغفرت کے آثار ظاہر ہونے لگیں گے اور جو شخص نمازِ عصر کے بعد روزانہ یَا غَفَّارُ اِغْفِرْ لِیْ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اُس کو اِن شاء اللہ بخشے ہوئے لوگوں کے زُمرہ میں داخل کریں گے۔ ۱۶ اَلْقَھَّارُ سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتا ہو، وہ کثرت سے اِس اسم کو پڑھے تو اِن شاء اللہ دنیا کی محبت اُس کے دل سے جاتی رہے گی اور خداکی محبت پیدا ہوجائے گی۔ ۱۷ اَلْوَھَّابُ سب کچھ عطا کرنے والا جو شخص ۔َفقر و فاقہ میں گرفتار ہو، وہ کثرت سے اِس اسم کو پڑھا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے تو اللہ تعالیٰ فقر و فاقہ سے اِن شاء اللہ اس کو حیرت انگیز طریق پر نجات دیں گے۔ اور اگر کوئی خاص حاجت درپیش ہو، توگھر یا مسجد کے صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھائے اور سو مرتبہ یہ اسم پڑھے، اِن شاء اللہ تعالیٰ حاجت پوری ہوجائے گی۔ ۱۸ اَلرَّزَّاقُ بہت بڑا روزی دینے والا جو شخص نمازِ صبح سے پہلے اپنے مکان کے چاروںکونوں میں دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس پر رزق کے دروازے اِن شاء اللہ کھول دیں گے اور بیماری و مفلسی اس کے گھر میں ہرگز نہ آئے گی۔ دائیں کونے سے شروع کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔ نمبر شمار