حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَلْجَبَّارُ سب سے زبردست جو شخص روزانہ صبح و شام ۲۲۶ مرتبہ اِس اسم کو پڑھے گا، اِن شاء اللہ ظالموں کے ظلم و قہر سے محفوظ رہے گا اور جو شخص چاندی کی انگوٹھی پر یہ اسم نقش کراکے پہنے گا اس کی ہیبت و شوکت لوگوںکے دلوں میں اِن شاء اللہ پیدا ہوگی۔ ۱۱ اَلْمُتَکَبِّرُ بڑائی اور بزرگی والا جو شخص کثرت سے اس اسم کا ورد رکھے گا اللہ تعالیٰ اُسے عزت اور بڑائی عطا فرمائیں گے اور اگر ہر کام کی ابتدا میں یہ اسم بکثرت پڑھے تو اِن شاء اللہ کامیاب ہوگا۔ ۱۲ اَلْخَالِقُ پیدا کرنے والا جو شخص سات روز تک متواتر سو مرتبہ اِس اسم کو پڑھے گا، اِن شاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص ہمیشہ یہ اسم اَلْخَالِقُ پڑھتا رہے تو اللہ پاک ایک فرشتہ پیدا کردیتے ہیں جو اسکی طرف سے عبادت کرتا ہے اور اسکا چہرہ منو۔ّر رہتا ہے۔ ۱۳ اَلْبَارِیُٔ جان ڈالنے والا اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس مرتبہ اَلْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ پڑھے، تو اِن شاء اللہ اُسے اولادِ ۔ِنرینہ [بیٹا] نصیب ہو۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۱۴ اَلْمُصَوِّرُ صورت