حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو شخص روزانہ زوال کے بعد اس اسم کو کثرت سے پڑھے گا، اِن شاء اللہ اس کا دل روحانی امراض سے پاک ہوجائے گا۔ ۶ اَلسَّلَامُ بے عیب ذات جو شخص کثرت سے اس اسم کو پڑھتا رہے گا، اِن شاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص ۱۱۵ مرتبہ یہ اسم پڑھ کر بیمار پر دَم کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کو صحت و ۔ِشفا عطا فرمائیں گے۔ ۷ اَلْمُؤْمِنُ امن و ایمان دینے والا جو شخص کسی خوف کے وقت ۶۳۰ مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا، اِن شاء اللہ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے، اس کا ظاہرو باطن اللہ تعالیٰ کی امان میں رہے گا۔ نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۸ اَلْمُھَیْمِنُ نگہبان جو شخص غسل کرکے دو رکعت نمازپڑھے اورصدقِ دل سے سو مرتبہ یہ اسم پڑھے، اللہ تعالیٰ اسکا ظاہر و باطن پاک فرمادیں گے، اور جو شخص ۱۱۵ مرتبہ پڑھے، تو اِن شاء اللہ پوشیدہ چیزوں پر ۔ُمطلع۔ّ ہوگا۔ ۹ اَلْعَزِیْرُ سب پر غالب جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو معز۔ّز و ۔ُمستغنی بنادیں گے، اور جو شخص نمازِ فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھتا رہے، وہ اِن شاء اللہ کسی کا محتاج نہ ہو اور ذلت کے بعد عزت پائے۔ ۱۰