حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
داخل ہوگا۔ وہ نام یہ ہیں:4 نمبر شمار اسمائے حسنیٰ معنی خواص اور فوائد ۱ اَللّٰہُ خدا کا نام جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَا اَللّٰہُ پڑھے گا تو اِن شاء اللہ اُس کے دل سے تمام شکوک و شبہات دور ہوجائیں گے اور عزم و یقین کی قوت نصیب ہوگی۔ جو لاعلاج مریض بکثرت یَا اَللّٰہُ کا ورد رکھے اور اس کے بعد ۔ِشفا کی دعا مانگے، اُس کو ۔ِشفائِ کامل نصیب ہوگی۔ ۲ اَلرَّحْمٰنُ بے حد رحم کرنے والا جو شخص روزانہ نماز کے بعد سو مرتبہ یَا رَحْمٰنُ پڑھے گا، اس کے دل سے اِن شاء اللہ ہر قسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائے گی۔ ۳ اَلرَّحِیْمُ بڑا مہربان جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَا رَحِیْمُ پڑھے گا، تمام دنیوی آفتوںسے اِن شاء اللہ محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اُس پر مہربان ہوجائے گی۔ ۴ اَلْمَلِکُ حقیقی بادشاہ جو شخص روزانہ صبح کی نماز کے بعد یَا مَلِکُ کثرت سے پڑھا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے غنی فرمادیں گے۔ ۵ اَلْقُدُّوْسُ برائیوں سے پاک ذات