حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الٰہی! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اس لیے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تو اکیلا ہے، بے نیاز ہے، جس سے نہ کوئی پیدا ہوا، اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ ہی کوئی اُس کے برابر کا (ہمسر) ہے۔ بعض روایتوںمیں اسی حدیث کے الفاظ یہ ہیں: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ۔1 الٰہی! میں ۔ُتجھ سے سوال کرتا ہوں، اس لیے کہ تو ہی اللہ ہے، اکیلا ہے، بے نیاز ہے، جس سے نہ کوئی پیدا ہوا، نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، نہ کوئی اُس کا ہمسرہے۔ ۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وہ بہت بڑا نام جس سے جب بھی دعا کی جائے، اللہ تعالیٰ ضرر قبول فرماتے ہیں اور جوبھی مانگا جائے، وہ ضرور دیتے ہیں، یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ، وَحْدَکَ، لَا شَرِیْکَ لَکَ، اَلْحَنَّانُ الْمَنَّانُ، بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔2 الٰہی! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اس لیے کہ تیری ہی سب تعریف ہے، تیرے سواکوئی معبود نہیں ہے، تو اکیلاہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، (تو) بہت بڑا مہربان ہے، بہت زیادہ احسان کرنے والا ہے، آسمانوں اور زمین کا تو ہی (بے مثال) ایجاد کرنے والاہے، اے (عظمت و) جلال اور (انعام و) احسان کے مالک! اور بعض روایتوںمیں (بجائے یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ کے) یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ (اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اور سب کو قائم رکھنے والے) بھی اِسکے آخر میں آیا ہے۔ ۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اسمِ اعظم اِن دو آیتوںمیں ہے: ۱۔ وَاِلٰـھُکُمْ اِلٰـہٌ وَّاحِدٌج لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۔3 اور تمہارا معبود تو وہی یگانہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بڑا ہی رحم کرنے والا ہے اور بہت مہربان ہے۔ ۲۔ الٓمٓO اَللّٰہُ لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُO 1 الف، لام، میم، اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی (ہمیشہ) زندہ رہنے والا اور (سب کو) قائم رکھنے والا ہے۔