حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ مظلوم اور ستم رسیدہ لوگ (ایک روایت میں ہے کہ) اگرچہ وہ گنہگار ہوں (ایک اور روایت میں ہے) اگرچہ وہ کافر ہی ہوں۔ ۳۔ باپ کی دعا (اپنی اولاد کے لیے)۔2 ۴۔ امامِ عادل کی دعا (عدل و انصاف کرنے والے خلیفہ، یا بادشاہ، یا حکمران کی دعا اپنی رِعایا کے لیے)۔ ۵۔ ہر نیکوکار آدمی کی دعا۔ ۶۔ ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی خدمت گار اولاد کی دعا (اپنے ماںباپ کے لیے)۔ ۷۔ مسافر کی دعا۔3 ۸۔ روزہ دار کی دعا روزہ افطار کرنے کے وقت۔ ۹۔ ایک مسلمان کی دعا اپنے دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اُس کے پسِ پشت [غیر موجودگی میں]۔4 ۱۰۔ ہر مسلمان کی دعا جب تک کہ وہ کسی پر ظلم کرنے، یا قطع رحمی (قربتداروں کی حق تلفی) کی دعا نہ کرے، یا (دعا