حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۱۳۔ مرغ کی اذان کے وقت (یعنی مرغ کی اذان سن کر دعا کرے)۔ ۱۴۔ مسلمانوں کے (دینی) اجتماعات میں (اُن مسلمانوں کے ساتھ یا تنہا دعا کرے)۔ ۱۵۔ ذکر کی مجلسوں میں (خواہ ذکر۔ُ اللہ کا حلقہ ہو، خواہ درسِ قرآن و حدیث کا، خواہ وعظ ونصیحت کا)۔ ۱۶۔ امام کے {وَلَا الضَّآلِیْنَ} کہنے کے بعد۔ ۱۷۔ میت کی آنکھیں بند کرنے کے وقت۔ ۱۸۔ نماز کی اقامت (تکبیر) کے وقت۔ ۱۹۔ بارش برسنے کے وقت، امام شافعی ؒ نے اپنی کتاب ’’الاُمّ‘‘ میں اِس حدیث کو مرسلاً1 روایت کیا ہے، اور فرمایا ہے کہ میں نے بہت سے علمائے حدیث سے بارش برسنے کے وقت دعاقبول ہونے (کی حدیث کو سنا اور) حفظ کیا ہے۔ ۲۰۔ امام جزری ؒ فرماتے ہیں: ۱۔کعبۂ مکر۔ّمہ کو دیکھنے کے وقت (خواہ مکہ معظمہ پہنچ کر پہلی مرتبہ دیکھے یا جس وقت بھی خانہ کعبہ پر نظر پڑے