حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۱۔ سب سے زیادہ دعا کے قبول ہونے کی امید جمعہ کی ساعتِ اجابت [قبولیت کی گھڑی] میں ہے۔ اس ساعت کے وقت کے متعلق مختلف احادیث کے تحت حسبِ ذیل اقوال ہیں: ۱۔یہ ساعت امام کے خطبہ کے لیے (منبر پر) بیٹھنے سے لے کر نمازِ جمعہ ختم ہونے تک ہے۔ ۲۔جماعت کھڑی ہونے کے وقت سے لے کر سلام پھیرنے تک ہے۔ ۳۔دعا کرنے والا جب کھڑا ہوا جمعہ کی نماز پڑھ رہا ہو، وہ وقت ہے۔ ۴۔بعض علما کہتے ہیں (جمعہ کے دن) عصر کی نماز کے بعد سے سورج غروب ہونے تک ہے۔ ۵۔ بعض علما کہتے ہیں جمعہ کے دن کی آخری ساعت ہے۔ ۶۔بعض علما کہتے ہیں (جمعہ کے دن) صبحِ صادق نکلنے سے سورج طلوع ہونے تک ہے۔ ۷۔بعض علما کہتے ہیں (جمعہ کے دن) سورج طلوع ہونے کے بعد ہے۔