حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ مسجدوں میں ذکر کی مجلسیں (منعقد) کرنے والے (ذاکرین) ہیں۔3 ۱۵۔ ایک اور حدیثِ قدسی میں آیا ہے کہ ہر آدمی کے دل کی دو کوٹھڑیاں [چھوٹا کمرہ] ہوتی ہیں، ایک میں فرشتہ (رہتا ہے) اور دوسری میں شیطان۔ پس جب وہ شخص اللہ کے ذکر میں مصروف ہوجاتا ہے، تو شیطان پیچھے ہٹ جاتا ہے اور جب اللہ کا ذکر نہیں کرتا، تو شیطان اپنی چونچ اس کے دل میں رکھ دیتا ہے (یعنی اس کے دل پر مسلط ہوجاتا ہے) اور (طرح طرح کے) وسوسے ڈالتا رہتا ہے۔ ۱۶۔ ایک اور حدیثِ قدسی میں آیاہے کہ جس شخص نے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اور پھر سورج نکلنے تک (وہیں) بیٹھا ہوا اللہ کا ذکر کرتا رہا، پھر دو رکعتیں (اشراق کی) پڑھیں (پھر مسجد سے واپس آیا) تو اُس کو ایک حج اور ایک عمرہ کی مانند اجر ملے گا، پورے (حج اور عمرہ) کا، پورے حج اور عمرہ کا، پورے حج اور عمرہ کا۔4 اِسی روایت کے دوسرے الفاظ یہ ہیں: وہ ایک حج اور ایک عمرہ کا اجر لے کر (مسجد سے) واپس ہوگا۔ 1 ۱۷۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے: (ذکر۔ُ اللہ سے) غافل لوگوں (کے ماحول) میں اللہ کا ذکر کرنیوالا اُس مجاہد کی مانند ہے جو (میدان جنگ سے) بھاگنے والوں (کی جماعت) میں ثابت قدم رہا۔1 ۱۸۔ ایک اور حدیثِ قدسی میں آیا ہے کہ جو کوئی جماعت کسی بھی مجلس میں جمع ہوئی اور اللہ کا ذکر کیے بغیر وہاں سے ۔ُمنتشر ہوگئی تو یوں سمجھو کہ وہ ایک ۔ُمردار گدھے کی نعش (پر جمع ہوئے تھے اور اُسے) کھا کر منتشر ہوگئے اور ان کی یہ مجلس قیامت کے دن اُن کے لیے بڑی حسرت و افسوس کا موجب ہوگی۔2 ۱۹۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص بھی کسی راستہ پر (کسی کام کے لیے) چلا اور اس (اثنا) میں اللہ کا ذکر