حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اِسی حدیث کے بعض طرق میں مَنْ لَّمْ یَدْعُ اللّٰہَ غَضِبَ عَلَیْہِ (جو اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں مانگتا اللہ اُس سے ناراض ہوجاتا ہے)آیا ہے (دونوں کا مطلب ایک ہی ہے)۔1 ۷۔ ایک اور حدیث میںآیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے صحابہ سے خطاب کرکے فرمایا: تم اللہ سے دعا مانگنے میں عاجز نہ بنو (اور کوتاہی نہ کرو) اِس لیے کہ دعا (کرتے رہنے) کی صورت میں ہرگز کوئی شخص (کسی ناگہانی آفت [خوفناک مصیبت] سے) ہلاک نہ ہوگا۔2 ۸۔ ایک اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ آنحضرتﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی دعا سختیوں اور مصیبتوںکے وقت قبول فرمائیں، اس کو چاہیے کہ وہ ۔َفراخی [کشادگی] اور خوشحالی میں بھی کثرت سے دعا مانگا کرے۔3 ۹۔ ایک اور حدیث میںآیا ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: دعا مومن کا ہتھیار ہے،4 دین کا ستون ہے اور آسمان و زمین کا نور ہے۔5 ۱۰۔ ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ ایک ایسی قوم کے پاس سے گذرے جو (کسی مصیبت میں) گرفتار تھی، تو (اُن کی حالت دیکھ کر) آپ نے فرمایا: کیا یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا نہیںمانگا کرتے تھے۔6 ۱۱۔ ایک اور حدیث میںآیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو بھی مسلمان (کسی چیز کے) مانگنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب اپنا منہ اٹھاتا ہے (اور دعا مانگتا ہے) اللہ تعالیٰ اُس کو وہ چیز ضرور دیتے ہیں،1 یا وہی چیز اُس کو فی الفور