حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۷۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم کثرت سے میرے اوپر درود بھیجا کرو، اس لیے کہ یہ درود تمہارے (باطن کی تطہیر کے) لیے زکوٰۃ(پاک کرنے کا ذریعہ) ہے۔3 ۸۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: وہ شخص ذلیل وخوار ہو جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔4 ۹۔ ایک اور حدیث میں نبی ﷺ ارشاد فرماتے ہیں: جس شخص کے سامنے میراذکر آئے اس کوچاہیے کہ مجھ پر درود بھیجے، اس لیے کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائیں گے۔ ۱۰۔ ایک اور حدیث میں حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں: جو کوئی میراذ کر کرے اس کو مجھ پر درود بھیجنا چاہیے۔5 ۱۱۔ ایک اور حدیث میں رسول اللہﷺ آپ تک درود پہنچنے کا ذریعہ بیان فرماتے ہیں: بس اللہ کے کچھ فرشتے(مامور) ہیں جو (دنیا کی محفلوں، مجلسوں اور مسلمانوں کے آس پاس) گھومتے رہتے ہیں، میری امت کے (درودو) سلام میرے پاس پہنچا تے ہیں۔6 ۱۲۔ ایک اور حدیث میں رسول اللہﷺ نے فرمایا: (ایک مرتبہ) جبرائیل ؑ سے میری ملاقات ہوئی اور انھوں نے مجھے خوشنجری سنائی اور کہا کہ آپ کا پروردگار فرماتا ہے کہ جو شخص آپ پردرود بھیجے گا، میں(اس پر اپنی) رحمت (خاص) نازل کروں گا اور جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر (خاص) سلامتی نازل کروں گا تو اس پر میں نے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکرادا کیا۔1