حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
(ذکر۔ُ اللہ اور درود وسلام کے ثواب سے محرومی کی وجہ سے) حسرت وافسوس کا باعث ہو گی اگرچہ وہ جنت میں داخل بھی ہوجائیں۔1 ۲۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: جمعہ کے دن کثرت سے مجھ پر درود (وسلام) بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود (وسلام جمعہ کے دن خاص طو رپر) میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔2 ۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو بھی کوئی شخص جمعہ کے دن مجھ پر درود بھیجتا ہے، اس کا درود (خاص طور پر) میرے سامنے ضرور پیش کیا جاتا ہے۔3 ۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے (خاص کر میرے روضہ پر کھڑے ہو کر) میری روح مجھ پر لوٹادی جاتی ہے (یعنی اس کی طرف متوجہ کردی جاتی ہے) یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔4 ۵۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ حضور ﷺنے فرمایا: قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جس نے سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجا ہوگا۔1 ۶۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ آپ نے فرمایا: (اصلی) بخیل وہ شخص ہے جس کے سامنے میرا ذکر ہوا اور اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا۔2