حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تیری بردباری بہت بڑی ہے، اسی لیے تو (اپنے بندوں کو) معاف فرماتا ہے، پس تیرے ہی لیے (سب) تعریف ہیں، تو نے اپنا ہاتھ (اپنی عطا کے لیے) کھلا رکھا ہے، اسی لیے تو نے (تمام مخلوق کو رزق) عطا فرمایا ہے، پس تیرے ہی لیے (تمامتر) تعریف ہے۔ اے ہمارے رب! تیری ذات سب سے بڑھ کر کریم ہے اور تیرا جاہ وجلال سب سے بڑا جاہ و جلال ہے، تیرا عطیہ سب سے افضل اور سب سے خو شگوار عطیہ ہے۔ اے ہمارے رب (جلیل)! تیری اطاعت کی جاتی ہے تو تو اس کا بدلہ دیتا ہے اور اے ہمارے رب (رحیم)! تیری نافرمانی کی جاتی ہے تو تو بخش دیتا ہے، تو ہر مجبور و لاچار کی (دعا) سنتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہے اور ہر بیمار کو ۔ِشفا بخشتا ہے اور (ہر) گناہ کو معاف کر دیتا ہے اور (ہر شخص کی) توبہ کو قبول کرتا ہے، تیری (ان) نعمتوں کا نہ کوئی بدلہ دے سکتا ہے اور نہ کسی تعریف کرنے والے کی تعریف تیری تعریف کا حق ادا کر سکتی ہے۔ ۶۴۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ فَاِنَّہٗ لَا یَمْلِکُھَا اِلَّا اَنْتَ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں، اس لیے کہ تیرے سو ااور کوئی اس کا مالک نہیں(تو میرا سوال پورا کردے)۔ ۶۵۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا اَخْطَئْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُّ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا جَھِلْتُ وَمَا عَلِمْتُ۔2 اے اللہ! تو معاف کردے جو کچھ میں نے بلا ارادہ کیا اور جو قصدا کیا اور جو کچھ چھپا کر کیا اور جو اعلانیہ کیا اور جو کچھ میں نے نہیں جانا (یعنی نادانی سے کیا) اور جو میں جانتا ہوں(یعنی جان بوجھ کر کیا)۔ ۶۶۔ اَللّٰھُمَّ اغْـفِـرْ لَـنَا ذُنُـوْبَـنَـا وَظُلْمَـنَـا وَھَـزْلَـنَا وَجِـدَّنَـا وَخَطَاَنَـا وَعَمَـدَنَـا وَکُلُّ ذٰلِکَ عِنْـدَنَـا۔3 اے اللہ! تو ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمارے ظلموں کو بھی، ہمارے د ل لگی کے طور پر کیے ہوئے اور بغیر دل لگی کے کیے ہوئے گناہوں کو بھی، ہمارے بلا ارادہ کیے ہوئی گناہوں کو بھی اور بالاارادہ کیے ہوئے گناہوں کو بھی اور سب ہی قسم کے گناہ ہم سے سرزد ہوئے ہیں(تو سب کو بخش دے)۔