حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کی نظروں میں بڑا بنادے۔ ۵۶۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الطَّیِّبَاتِ وَتَرْکَ الْمُنْکَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاکِیْنِ وَاَنْ تَتُوْبَ عَلَیَّ، وَاِنْ اَرَدْتَّ بِعِبَادِکَ فِتْنَۃً اَنْ تَقْبِضَنِیْ اِلَیْکَ غَیْرَ مَفْتُوْنٍ۔ اے اللہ! میں تجھ سے پاکیزہ چیزوں (کو حاصل کرنے) کی اور برائیوں کو چھوڑ نے کی اور غربیوں سے محبت کرنے کی دعا مانگتا ہوں اور اس کی کہ تو میری توبہ قبول کرلے اور اس کی کہ اگر (کسی وقت) تو اپنے بندوں کو کسی آزمائش میں ڈالنا چاہے تو مجھے اس آزمائش میں ڈالے بغیر ہی اپنے پاس بلا لے(دعا مانگتا ہوں تو قبول فرمالے)۔ ۵۷۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا۔ اے اللہ! میں تجھ سے نفع پہنچا نے والے علم کا اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں (تو پورا کردے)۔ ۵۸۔ اَللّٰھُمَّ ضَعْ فِیْ اَرْضِنَا بَرَکَتَھَا وَزِیْنَتَھَا وَسَکَنَھَا۔1 اے اللہ! تو ہمارے ملک میں برکت، سر سبزی وشادابی اور امن وسکون رکھ دے۔ ۵۹۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّکَ الْاَوَّلُ فلَاَ شَیْئَ قَبْلَکَ وَالْاٰخِرُ فلَاَ شَیْئَ بَعْدَکَ وَالظَّاھِرُ فلَاَ شَیْئَ فَوْقَکَ وَالْبَاطِنُ فلَاَ شَیْئَ دُوْنَکَ اَنْ تَقْضِیَ عَنَّا الدَّیْنَ وَاَنْ تُغْنِیَنَا مِنَ الْفَقْرِ۔2 اے اللہ۱ میں تجھ سے اس لیے سوال کرتا ہوں کہ تو ہی اوّل ہے، تجھ سے پہلے اورکوئی چیز نہیں، تو ہی آخر ہے، تیرے بعد اور کوئی چیز نہیں، تو ہی ظا ہر (سب سے بڑ ھ کر) ہے تجھ سے اوپر (بڑھ کر) اور کوئی چیز نہیں، تو ہی (سب سے زیادہ) پو شیدہ وپنہاں ہے، تجھ سے نیچے (زیادہ پو شیدہ) اور کوئی چیز نہیں (تو ہی اس سوال کو پورا کر سکتا ہے) کہ تو ہمارا قرض ادا کردے اور تنگدستی سے (نجات دے کر)خوش حالی عطا فرمادے۔