حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو شخص اللہ سے یہ دعا کرتا رہیگا، وہ(نا گز یر) بلا میں گرفتار ہونے سے پہلے ہی وفات پا جائیگا۔3 ۵۱۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ غِنَایَ وَغِنَا مَوْلَایَ۔4 اے اللہ! میں اپنے غنا کا اور اپنے (ہر) مددگار کے غنا کا تجھ سے سوال کرتا ہوں۔ ۵۲۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِیْشَۃً نَّقِیَّۃً وَّمِیْتَۃً سَوِیَّۃً وَّمَرَدًّا غَیْرَ مَخْزِیٍّ وَّلَا فَاضِحٍ۔ اے اللہ! میں تجھ سے صاف ستھری زندگی کی اور موزوں موت کی اور بغیر کسی رسوائی اور فضیحت کے (دنیا سے) واپسی کی (یعنی حشر کی) دعا ما نگتا ہوں۔ ۵۳۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاَدْخِلْنِیْ الْجَنَّۃَ۔1 اے اللہ! تو میرے مغفرت فرمادے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے جنت میں داخل کردے۔ ۵۴۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْ دِیْنِیَ الَّذِیْ ھُوَ عِصْمَۃُ اَمْرِیْ وَفِیْ اٰخِرَتِیَ الَّتِیْ اِلَیْھَا مَصِیْرِیْ وَفِیْ دُنْیَایَ الَّتِیْ فِیْھَا بَلَاغِیْ، وَاجْعَلِ الْحَیٰوۃَ زِیَادَۃً فِیْ کُلِّ خَیْرٍ، وَّاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِّیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ۔2 اے اللہ! تو میرے دین میں برکت عطا فرما، جو میرے ہر کام میں میری حفاظت کا ذریعہ ہے اور میری آخرت میں جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور میری دنیا میں جو (دین ودنیا کے مقاصدتک) میری رسائی کا مقام ہے (برکت عطا فرما) اور تو زندگی کو میرے لیے ہر خیر میں زیادتی کا ذریعہ بنادے اور موت کو ہر شر سے راحت (نجات) کا ذریعہ بنادے۔ ۵۵۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ صَبُوْرًا وَّاجْعَلْنِیْ شَکُوْرًا وَّاجْعَلْنِیْ فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًا وَّفِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا۔ الٰہی! تو مجھے بڑا صبر کرنے والا بنادے اور تو مجھے بہت زیادہ شکر گذار بنادے اور تو مجھے میری نظر میں (تو) چھوٹا(لیکن) لوگوں