حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۷۔ یَا مَنْ لَّا تَرَاہُ الْعُیُوْنُ وَلَا تُخَالِطُہُ الظُّنُوْنُ وَلَا یَصِفُہُ الْوَاصِفُوْنَ وَلَا تُغَیِّرُہُ الْحَوَادِثُ وَلَا یَخْشَی الدَّوَائِرَ یَعْلَمُ مَثَاقِیْلَ الْجِبَالِ وَمَکَائِیْلَ الْبِحَارِ وَعَدَدَ قَطْرِ الْاَمْطَارِ وَعَدَدَ وَرَقِ الْاَشْجَارِ وَعَدَدَ مَا اَظْلَمَ عَلَیْہِ اللَّیْلُ وَاَشْرَقَ عَلَیْہِ النَّھَارُ وَلَا تُوَارِیْ مِنْہُ سَمَائٌ سَمَائً وَّلَا اَرْضٌ اَرْضًا وَلَا بَحْرٌ مَّا فِیْ قَعْرِہٖ وَلَا جَبَلٌ مَّا فِیْ وَعْرِہٖ، اِجْعَلْ خَیْرَ عُمْرِیْ اٰخِرَہٗ وَخَیْرَ عَمَلِیْ خَوَاتِیْمَہٗ وَخَیْرَ اَیَّامِیْ یَوْمَ اَلْقَاکَ فِیْہِ۔1 اے وہ (ذاتِ پاک) جس کو (اس جہاں میں یہ) آنکھیں دیکھ سکتی ہیں نہ (کسی کے) خیال و گمان کی اس تک رسائی ہو سکتی ہے، نہ اوصاف بیان کرنے والے اس کے اوصاف بیان کر سکتے ہیں، نہ حوادث زمانہ اس پر اثر اندازہو سکتے ہیں، نہ گر دش روز گار کا اس کو کوئی اندیشہ ہے، جو پہاڑوں (تک) کے اوزان اور سمندروں (تک) کے پیمانے جانتا ہے اور بارش کے قطروں(تک) کی تعداد اور درختوں کے پتوں(تک) کی شمار جانتا ہے اور رات اپنی تاریکیوں میں جن چیزوں کو چھپالیتی ہے اور دن جن چیزوں کو روشن کرتاہے، ان کی تعداد بھی جاتنا ہے، نہ ایک آسمان دوسرے آسمان کو اس سے چھپا سکتا ہے اور نہ ایک زمین دوسری زمین کو اس سے چھپاسکتی ہے اور نہ کوئی سمندر ان چیزوں کو جو اس کی تہہ میں ہیں، اس سے چھپا سکتا ہے اور نہ کوئی پہاڑ ان چیزوں کو جو اس کے غاروں میں ہیں، اس سے چھپا سکتا ہے، تو میری آخری عمر کو بہترین عمر(کا حصہ) بنادے اور میرے آخری اعمال کو بہتر عمل اور میرا بہتر ین دن اس دن کو بنادے، جس میں مجھے تجھ سے ملنا نصیب ہو۔ ۴۸۔ یَا وَلِیَّ الْاِسْلَامِ وَاَھْلِہٖ ثَبِّتْنِیْ بِہٖ حَتّٰی اَلْقَاکَ۔ اے اسلام اور اہل اسلام کے مولیٰ تو مجھے اسلام پر اس وقت تک ثابت قدم رکھ کہ تیری ملاقات کا شرف مجھے حاصل ہوجائے۔ ۵۹۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الرِّضَا بِالْقَضَائِ وَبَرْدَ الْعَیْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَلَذَّۃَ النَّظْرِ اِلٰی وَجْھِکَ وَالشَّوْقِ اِلٰی لِقَائِکَ فِیْ غَیْرِ ضَرَّائَ مُضِرَّۃٍ وَّلَا فِتْنَۃٍ مُّضِلَّۃٍ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری قضا (فیصلہ) پر راضی ہونے کا اور مرنے کے بعد خوشگوار زندگی کا اور تیرے دیدار کی لذت کا اور تیری ملاقات کے اشتیاق کا جو بغیر کسی ضرررساں مصیبت اور گمراہ کن فتنہ کے (نصیب) ہو۔ ۵۰۔ اَللّٰھُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِی الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَاَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ۔2 اے اللہ! تو ہمارے ہر کام کا انجام بہتر فرما اور ہمیں دنیا کی رسوائی او آخرت کے عذاب سے پناہ دے۔