حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خَیْرَ مَا اٰتِیْ وَخَیْرَمَا اَفْعَلُ وَخَیْرَمَا اَعْمَلُ وَخَیْرَ مَا بَطَنَ وَخَیْرَ مَا ظَھَرَ وَالدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ، اٰمِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اَنْ تَرْفَعَ ذِکْرِیْ وَتَضَعَ وِزْرِیْ وَتُصْلِحَ اَمْرِیْ وَتُطَھِّرَ قَلْبِیْ وَتُحَصِّنَ فَرْجِیْ وَتُنَوِّرَ قَلْبِیْ وَتَغْفِرَ لِیْ ذَمنْبِیْ، وَاَسْئَلُکَ الدَّرَجِاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ، اٰمِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اَنْ تُبَارِکَ لِیْ فِیْ سَمْعِیْ وَفِیْ بَصَرِیْ وَفِیْ رُوْحِیْ وَفِیْ خَلْقِیْ وَفِیْ خُلُقِیْ وَفِیْ اَھْلِیْ وَفِیْ مَحْیَایَ وَفِیْ مَمَاتِیْ وَفِیْ عَمَلِیْ، وَتَقبَّلُ حَسَنَاتِیْ، وَاَسْئَلُکَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ، اٰمِیْنَ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے بہتر ین سوال کی اور بہترین دعا کی اور بہتر ین کا مرانی کی اور بہتر ین عمل کی اور بہترین ثواب کی اور بہتر ین زندگی کی اور بہترین موت کی دعا مانگتا ہوں، تو مجھے (حق پر) ثابت قدم رکھ اور میری(نیکیوں کی) ترازو (کا پلہ) بھاری کردے اور میرے ایمان کو محکم(واستوار) کردے اور میرا درجہ بلند کردے اور میری نمازقبول فرما اور میری خطاؤں کو معاف کردے اور میں تجھ سے جنت کے بلند درجوں کا سوال کرتا ہوں۔ آمین (اے اللہ یہ دعا قبول کر)۔ اے اللہ! میں تجھ سے خیر وخوبی کی ابتداؤں کا اور خیر وخو بی کی انتہاؤں کا اور جامع خیر وخوبی کا اور اوّل وآخر خیر کا اور ظاہر وباطن خیر کا اور جنت کے اعلیٰ درجوں کا سوال کرتا ہوں۔ آمین(تو یہ دعا قبول کر)۔ اے اللہ۱ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ہر اس چیز کی خیر کا، جو میں اختیار کروں اور ہر اس کام کی خیر کا، جو میں کروں اور ہر اس کام کی خیر کا، جو میں اختیار کروں اور جو ظا ہر ہے، اس کی خیر کا اور جو پو شیدہ ہے، اس کی خیر کا اور جنت میں بلند درجوں کا۔ آمین (تو عطا فرمادے)۔ اے اللہ! میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو میرا ذکر بلند کردے اور میرا بو جھ ہلکا کردے اور میرا (ہر) کا م درست کردے اور میرادل پاک کردے اور تو میری شر مگاہ کو پا کد امن بنادے اور تو میرے دل کو روشن کردے اور میرے گناہ بخش دے اور میں تجھ سے جنت میں اعلیٰ درجوں کی دعا بھی کرتا ہوں۔ آمین (تو قبول فرما)۔ اے اللہ! میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو میرے کانوں میں، میری آنکھوں میں، میری روح میں، میرے جسم میں، میرے اخلاق میں، میرے گھر بار میں، میری پوری زندگی میں، میری موت میں اور میری ہر عمل میں، میرے لیے برکتیں عطا فرمادے اور تو میری نیکیوں کو قبول فرمالے اور میں تجھ سے جنت میں اعلی و ارفع درجوں کی دعا کرتا ہوں۔ آمین (تو قبول فرما)۔ ۴۵۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَ کِبَرِ سِنِّیْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِیْ۔ اے اللہ! تو میری (بڑھا پے) میں اور اخیر عمر میں زیادہ فراخ روزی مجھے عطا فرما۔ ۴۶۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَخَطَئِیْ وَعَمَدِیْ۔ اے اللہ! تو میرے (تمام) گناہ، بلاقصد اور قصداً کی ہوئی خطائیں (سب) معاف فرمادے۔