حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۱۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِیْشَۃً نَّقِیَّۃً وَّمِیْتَۃً سَوِیَّۃً وَّمَرَدًّا غَیْرَ مَخْزِیٍّ وَّلَا فَاضِحٍ۔4 اے اللہ! میں تجھ سے پا کیزہ زندگی کی اور موزوں موت کی اور (دنیا سے) ایسی واپسی کی دعامانگتا ہوں، جس میں(حشر کے دن) نہ میری رسوائی ہو، نہ فضیحت۔ ۴۲۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّ فِیْ رِضَاکَ ضُعْفِیْ، وَخُذْ اِلَی الْخَیْرِ بِنَاصِیَتِیْ، وَاجْعلِ الْاِسْلَامَ مُنْتَہٰی رِضَائِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّنِیْ، وَاِنِّیْ ذَلِیْلٌ فَاَعِزَّنِیْ، وَاِنِّیْ فَقِیْرٌ فَارْزُقْنِیْ۔5 اے اللہ! میں (دینی امور میں) کمزور ہوں، پس تو اپنی رضا کے حاصل کرنے میں میری کمزوری کو قوت سے بدل دے، پیشانی پکڑ کر (مجھے) خیر کی طرف (متوجہ) کردے اور اسلام کو میرے لیے انتہائی پسند یدہ (چیز) بنادے۔ الٰہی! میں کمزورہوں، تو مجھے قوت دے، میں ذلیل ہوں، تو مجھے عزت دے، میں محتاج ہوں، تو مجھے روزی دے۔ ۴۳۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَا شَیْئَ قَبْلَکَ، وَاَنْتَ الْاٰخِرُ فَلَا شَیْئَ بَعْدَکَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ کُلِّ دَابَّۃٍ نَّاصِیَتُھَا بِیَدِکَ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْاِثْمِ وَالْکَسَلِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَاْثَمِ وَالْمَغْرَمِ۔ اَللّٰھُمَّ نَقِّنِیْ مِنْ خَطَایَایَ کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْاَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ۔ اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ۔ ہٰذَا مَا سَالَ مُحَمَّدٌ رَّبَّہٗ۔1 الٰہی! تو ہی اوّل ہے تجھ سے پہلے کچھ نہیں، تو ہی آخر ہے، تیرے بعد کچھ نہیں، میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں ہر زمین پر جانے والی مخلوق سے، جو تیرے ہی قبضۂ قدرت میں ہے اور پناہ مانگتا ہوں(ہر) گناہ سے اور کاہلی سے اور قبر کے عذاب سے اور قبر کی آزمائش سے اور میں پناہ مانگتا ہوں ہر گناہ (کے نتیجے) سے اور ہر قرض (کے نتیجے) سے۔ اے اللہ! تو مجھے میری خطاؤں سے ایسا پاک وصاف کردے، جیسے تو سفید کپڑے کو میل سے پاک وصاف کر دیتا ہے۔ اے اللہ! تو میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ کردے، جتنا مشرق و مغرب کے درمیان تو نے فاصلہ رکھا ہے یہ وہ دعائیں ہیں جو محمد(ﷺ) نے اپنے رب سے مانگی ہیں۔ ۴۴۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَسْاَلَۃِ، وَخَیْرَ الدُّعَائِ، وَخَیْرَ النَّجَاحِ، وَخَیْرَ الْعَمَلِ، وَخَیْرَ الثَّوَابِ، وَخَیْرَ الْحَیَاۃِ، وَخَیْرَ الْمَمَاتِ، وَثَبِّتْنِیْ وَثَقِّلْ مَوَازِیْنِیْ وَحَقِّقْ اِیْمَانِیْ وَارْفَعْ دَرَجَتِیْ وَتَقَبَّلْ صَلٰوتِیْ وَاغْفِرْ خَطِیْئَتِیْ، وَاَسْئَلُکَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ، اٰمِیْن۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فَوَاتِحَ الْخَیْرِ وَخَوَاتِمَہٗ وَجَوامِعَہٗ وَاَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ وَظَاہِرَہٗ وَبَاطِنَہٗ وَالدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ، اٰمِیْن۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ