حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۶۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ وَّالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَّالْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ وَالنَّجَاۃَ مِنَ النَّارِ۔3 اے اللہ! ہم تجھ سے تیری رحمت کے قطعی اسباب (اعمال واخلاص) اور تیری مغفرت کے پختہ وسائل طلب کرتے ہیں اور ہر گناہ سے سلامتی اور ہر نیکی کی دولت مانگتے ہیں اور جنت تک رسائی اور دوزخ کی آگ سے نجات کی دعا کرتے ہیں۔ ۳۷۔ اَللّٰھُمَّ لَا تَدَعْ لِیْ ذَمنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَا ھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَا دَیْـنًا اِلَّا قَضَیْتَـہٗ وَلَا حَاجَۃً مِّنْ حَوَائِجِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ اِلَّا قَضَیْتَھَا یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ۔4 اے اللہ! تو ہمارا کوئی گناہ ایسا نہ چھوڑ، جسے تو بخش نہ دے اور نہ کوئی ایسی فکر و پریشانی چھوڑ، جسے تو دور نہ کرے اور نہ کوئی ایسا قرض، جسے تو ادا نہ کردے اور نہ کوئی دنیا اور آخرت کی ایسی حاجت، جسے تو پورا نہ کردے۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ ۳۸۔ اَللّٰھُمَّ اَعِنَّا عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔1 اے اللہ! تو ہماری مدد فرما اپنا ذکر کرنے پر اور اپنا شکر ادا کرنے پر اور اپنی اچھی عبادت کرنے پر (اور ہمیں ان کی توفیق دے دے)۔ ۳۹۔ اَللّٰھُمَّ اَعِنَّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔2 اے اللہ! تو میری مدد فرما اپنا ذکر کرنے پر اور اپنا شکر ادا کرنے پر اور اپنی اچھی عبادت کرنے پر۔ ۴۰۔ اَللّٰھُمَّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ، وَاخْلُفْ عَلٰی کُلِّ غَائِبَۃٍ لِّیْ بِخَیْرٍ۔3 اے اللہ! جو رزق تو نے مجھے عطا فرمایا ہے، اس پر مجھے قناعت دے اور اس میں میرے لیے برکت عطا فرما اور تو میری ہر غائب چیز (مال وعیال وغیرہ) پر خیر کے ساتھ میرا قائم مقام (محافظ) بن جا (یعنی سب کو بخیر وعافیت رکھ)۔