حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اے اللہ! میں تجھ سے ہر قسم کی خیر و خوبی، جلد آنے والی بھی اور دیر میں آنے والی بھی، جو میں جانتا ہوں، وہ بھی اور جو میں نہیں جانتا، وہ بھی طلب کرتا ہوں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں ہر قسم کے شر سے جو جلد آنے والا ہو، اس سے بھی اور جو دیر میں آنے والا ہو، اس سے بھی اور جو میں جانتا ہوں، اس سے بھی اور جو میں نہیں جانتا، اس سے بھی۔ اے اللہ! میں تجھ سے وہ تمام بھلائیاں اور خو بیاں مانگتا ہوں جو تجھ سے تیرے بندے اور تیرے نبی (محمدﷺ) نے مانگی ہیں اور میں تجھ سے ہر اس شر سے پناہ مانگتا ہوں جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی (محمدﷺ) نے پناہ مانگی ہے اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں جنت کا اور ہر اس قول یا عمل کا جو مجھے جنت سے قریب تر کردے اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں جہنم سے اور ہر اس قول وعمل سے جو مجھے جہنم سے قریب تر کردے اور میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو اپنا ہر فیصلہ میرے حق میں بہتر بنادے اور میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ جس امر کا تو میرے حق میں فیصلہ کرے اس کا انجام میرے لیے اچھا کردے۔ ۳۳۔ اَللّٰھُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِی الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَاَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ۔2 الٰہی! تو ہمارے ہر کام کا انجام ہمارے حق میں اچھا کردے اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے پناہ دے۔ ۳۴۔ اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ بِالْاِسْلَامِ قَائِمًا وَّاحْفَظْنِیْ بِالْاِسْلَامِ قَاعِدًا وَّاحْفَطْنِیْ بِالْاِسْلَامِ رَاقِدًا وَّلَا تُشْمِتْ بِیْ عَدُوًّا وَّلَا حَاسِدًا۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ خَزَائِنُہٗ بِیَدِکَ۔1 اے اللہ! تو کھڑے ہو نے کی حالت میں بھی اسلام کے ذریعہ میری حفاظت کر اور بیٹھا ہوا ہونے کی حالت میں بھی اسلام کے ذریعے میری حفاظت کر اور سونے کی حالت میں بھی اسلام کے ذریعے میری حفاظت کر (اٹھتے بیٹھتے، سوتے جا گتے ہر حالت میں اسلام کی پناہ میں رکھ) اور کسی دشمن کو یا حاسد کو مجھ پر ہنسنے کا موقعہ نہ دے۔ اے اللہ! میں تجھ ہی سے وہ تمام خوبیاں اور بھلائیاں مانگتا ہوں، جن کے خزانے تیرے ہی ہاتھ میں ہیں۔ ۳۵۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا اَنْتَ اٰخِذٌم بِنَا صِیَتِہٖ، وَاَسْئَلُکَ مِنَ الْخَیْرِ الَّذِیْ ھُوَ بِیَدِکَ کُلِّہٖ۔2 الٰہی! تیری پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے، جو تیرے ہی قبضہ قدرت میں ہے اور اس تمام خیر وخوبی کا سوال کرتا ہوں، جو تیرے ہی دست قدرت میں ہے۔