حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۲۴۔ اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یَّنْفَعُنِیْ حُبُّہٗ عِنْدَکَ۔ اَللّٰھُمَّ فَکَمَا رَزَقْتَنِیْ مِمَّا اُحِبُّ فَاجْعَلْہُ قُوَّۃً لِّیْ فِیْمَا تُحِبُّ۔ اَللّٰھُمَّ وَمَا زَوَیْتَ عَنِّیْ مِمَّا اُحِبُّ فَاجْعَلْہُ فَرَاغًا لِّیْ فِیْمَا تُحِبُّ۔3 اے اللہ! تو مجھے اپنی محبت عطا فرمادے اور ہر اس شخص کی محبت مر حمت فرمادے جس کی محبت تیرے نزدیک مجھے نفع دے۔ اے اللہ! پس جس طرح تو نے مجھے وہ چیز یں دی ہیں جو میں پسند کرتا ہوں، تو (اسی طرح) ان (چیزوں) کو اس چیز کی قوت (کا ذریعہ بھی) بنادے جو تجھے پسند ہے اور اے اللہ! جس طرح تو نے مجھ سے ان چیزوں کو دور رکھا ہے جو مجھے پسند ہیں تو (اسی طرح) تو مجھے ان چیزوں میں(مصروف کر کے) جو تجھے پسند ہیں(ان سے) فارغ البال (بھی) بنادے (کہ ان کا خیال بھی نہ آئے)۔ ۲۵۔ اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَبَصَرِیْ، وَاجْعَلْھُمَا الْوَارِثَ مِنِّی، وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ یَّظْلِمُنِیْ وَخُذْ مِنْہُ بِثَاْرِیْ۔1 اے اللہ! تو مجھ کو میرے کا نوں سے اور آنکھوں سے (صحیح) فائدہ پہنچا اور انہی دونوں (کی منفعتوں) کو میرا وارث (یادگار) بنادے اور جو شخص مجھ پر ظلم کرے اس کے مقابلہ پر میری مدد فرما اور اس سے میرا بدلہ لے۔ ۲۶۔ یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ۔2 اے دلوں کو پلٹ دینے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔ ۲۷۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِیْمَانًا لَّا یَرْتَدُّ وَنَعِیْمًا لَّا یَنْفَدُ وَمُرَافَقَۃَ نَبِیِّنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ اَعْلٰی دَرَجَۃِ الْجَنَّۃِ جَنَّہِ الْخُلْدِ۔3 اے اللہ! میں تجھ سے ایسا ایمان مانگتا ہوں جو اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور ایسی نعت مانگتا ہوں جو ختم نہ ہو اور جنت کے اعلیٰ درجہ یعنی جنتِ خلد میں رسول اللہﷺ کی رفاقت کی درخواست کرتا ہوں(تو قبول فرما)۔ ۲۸۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ صِحَّۃً فِیْ اِیْمَانٍ وَّاِیْمَانًا فِیْ حُسْنِ خُلُقٍ وَّنَجَاحًا تُتْبِعُہٗ فَلَاحًا وّرَحْمَۃً مِّنْکَ وَعَافِیْۃً وَّمَغْفِرَۃً مِّنْکَ وَرِضْوَانًا۔4 اے اللہ! میں تجھ سے ایمان کے ساتھ صحت کا اور حسنِ اخلاق کے ساتھ ایمان کا اور ایسی کامرانی کا جسکے بعد تو فلاح (دارین) عطا فرمائے اور تیری (خاص) رحمت وعافیت کا اور تیری (خاص) مغفرت کا اور تیری رضا مندی کا سوال کرتا ہوں (تو پورافرمادے)۔