حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۰۔ اَللّٰھُمَّ قِنِیْ شَرَّ نَفْسِیْ وَاعْزِمْ لِیْ عَلٰی رُشْدِ اَمْرِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَخْطَئْتُ وَمَا عَمَدْتُّ وَمَا جَھِلْتُ۔3 اے اللہ! تو مجھے میرے نفس کے شر سے محفوظ رکھ اور مجھے ہر کام میں نیکو کاری کا عزم، پختہ ارادہ عطا فرما۔ اے اللہ! میں نے جو چھپا کر کیا اور جو اعلانیہ کیا اور جو بلا ارادہ کیا اور جو قصداً کیا اور جو نادانی سے کیا، سب معاف کردے۔ ۲۱۔ اَسْاَلُ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔4 میں اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت (دونوں) کی عافیت چاہتا ہوں۔ ۲۲۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فِعْلَ الْخَیْرَاتِ وَتَرْکَ الْمُنْکَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاکِیْنِ، وَاَنْ تَغْفِرَ لِیْ وَتَرْحَمَنِیْ، وَاِذَا اَرَدْتَّ بِقَوْمٍ فِتْنَۃً فَتَوَفَّنِیْ غَیْرَ مَفْتُوْنٍ، وَّاَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُحِّبُّکَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُّقَرِّبُ اِلٰی حُبِّکَ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے نیک کا موں کے کرنے اور برے کاموں کو چھوڑ نے کی توفیق اور غریبوں سے محبت کرنے کی توفیق چا ہتا ہوں اور یہ کہ تو مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور یہ کہ جب تو کسی قوم کو آزمائش میں ڈالنا چا ہے، تو مجھ کو تو اس آزمائش میں ڈالے بغیر ہی (دنیا سے) اٹھالیجیو اور میں تجھ سے تیری محبت اور ہر اس شخص کی محبت جو تجھ سے محبت کرتا ہے اور اس عمل کی محبت جو تیری محبت سے قریب کردے، مانگتا ہوں۔ ۲۳۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَالْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَّفْسِی وَاَھْلِیْ وَالْمَائِ الْبَارِدِ۔2 اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں اور ہر اس شخص کی محبت کا جو تجھ سے محبت کرتا ہے اور ہر اس عمل کی محبت کا جو مجھے تیری محبت تک پہنچادے، سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! تو اپنی محبت کو میرے لیے میری جان سے، اہل وعیال سے اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب بنا دے۔