حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۶۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔2 الٰہی! تو میرے پہلے کیے ہوئے اور بعد میں کیے ہوئے، چھپا کر کیے ہوئے اور علانیہ کے ہوئے تمام گناہ اور وہ گناہ جن کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، سب بخش دے، تیرے سوااور کوئی معبود نہیں ہے۔ ۱۷۔ اَللّٰھُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا تَحُوْلُ بِہٖ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعَاصِیْکَ، وَمِنْ طَاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنَا بِہٖ جَنَّتَکَ، وَمِنَ الْیَقِیْنِ مَا تُھَوِّنُ بِہٖ عَلَیْنَا مَصَائِبَ الدُّنْیَا، وَمَتِّعْنَا بِاَسْمَاعِنَا وَاَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا اَحْیَیْتَنَا، وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَاْرَنَا عَلٰی مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلٰی مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِیْ دِیْنِنَا وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْیَا اَکْبَرَ ھَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلَا غَایَۃَ رَغْبَتِنَا وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَّا یَرْحَمُنَا۔3 اے اللہ! تو ہمیں اپنے خوف کا اتنا حصہ دید ے جس سے تو ہمارے اور نافرمانیوں کے درمیان حائل ہوجائے اور فرماں برداری کا اتنا حصہ دیدے جس سے تو ہمیں اپنی بہشت میں پہنچادے اور یقین و ایمان کا اتنا حصہ دیدے جس سے تو ہمارے اوپر دنیا کی مصیبتوں کا(سہنا) آسان کردے اور جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، ہمارے کانوں سے، ہماری آنکھوں سے اور ہماری طاقت و قوت سے ہم کو نفع پہنچا اور اس نفع اور فائدہ کو ہمارا وارث (ہمارے مرنے کے بعد ہماری یادگار) بنادے اور جو ہم پر ظلم کرے، اس سے ہمارا بدلہ لے اور جو ہم سے عداوت رکھے اس پر ہماری مدد فرما اور تو ہماری مصیبت ہمارے دین میں مت تجو یز کر (یعنی ہمیں دینی مصیبت میں مت ڈال) اور تو دنیا کو ہمارا سب سے بڑا مقصد اور ہمارے علم کی منزلِ مقصود اور ہماری رغبت کی آخری حد مت بنا اور تو ان لوگوں کو ہم پر حکمران نہ بنا جو ہم پر تر س نہ کھائیں۔ ۱۸۔ اَللّٰھُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا، وَاَکْرِمْنَا وَلَا تُھِنَّا، وَاَعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا، وَاٰثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَیْنَا، وَاَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا۔1 الٰہی! تو ہماری نیکیاں زیادہ فرما اور کم نہ فرما اور تو ہمیں غرت عطا فرما اور ذلیل و خوار نہ کر اور تو ہمیں (اپنی نعتیں) عطا فرما اور محروم نہ کر اور تو ہمیں ہی تر جیح دے اور ہم پر (کسی اور کو) ترجیح نہ دے اور تو ہم کو بھی راضی کردے اور تو بھی ہم سے راضی ہوجا۔ ۱۹۔ اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ۔2 الٰہی! تو میرے دل میں نکو کاری ڈال دے اور میرے نفس کے شر سے مجھے پناہ دے۔