حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پر مجھے ثابت قدم رکھ اور میری زبان کو درست رکھ اور میرے دل کو ہدایت پر قائم رکھ اور میرے سینے کے کھوٹ کو نکال پھینک۔ ۱۳۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَتَقَبَّلْ مِنَّا وَاَدْخِلْنَا الْجَنَّۃَ وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ وَاَصْلِحْ لَنَا شَاْنَنَا کُلَّہٗ۔1 اے اللہ! تو ہماری مغفرت کردے، ہم پر رحم فرما اور ہم سے راضی ہو جا اور (ہماری بند گی) قبول فرما اور ہمیں جنت میں داخل فرما اور ہمیں دوزخ سے نجات دے اور ہمارے سارے کام درست کردے۔ ۱۴۔ اَللّٰھُمَّ اَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِنَا وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا وَاھْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ اِلَی النُّوْرِ وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَھَرَ مِنْھَا وَمَا بَطَنَ وَبَارِکْ لَنَا فِیْ اَسْمَاعِنَا وَاَبْصَارِنَا وَقُلُوْبِنَا وَاَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ، وَاجْعَلْنَا شَاکِرِیْنَ لِنِعْمَتِکَ مُثْنِیْنَ بِھَا قَابِلِیْھَا وَاَتِمَّھَا عَلَیْنَا۔2 اے اللہ! تو ہمارے دلوں میں باہمی الفت پیدا کردے اور ہمارے باہمی معاملات (اور تعلقات) درست کردے اور ہم کو سلامتی کے راستوں کی ہدایت فرما اور ہم کو (کفر وگمراہی کی) تاریکیوں سے (ایمان کی) روشنی کی جانب نجات دے اور ہم کو ظا ہری اور باطنی بدکاریوں سے دور رکھ اور ہمارے کانوں کو، ہماری آنکھوں کو اور ہمارے دلوں کو اور ہماری بیوی بچوں کو ہمارے حق میں باعث برکت بنادے اور ہماری توبہ قبول فرما۔ بے شک تو ہی بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے اور رکھ اپنی نعمتوں کا شکر گذار اور ان کا ثنا خوان اور اہل بنادے اور ان نعمتوں کو ہم پر پورا فرما دے۔ ۱۵۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الثَّبَاتَ فِی الْاَمْرِ، وَاَسْئَلُکَ عَزِیْمَۃَ الرُّشْدِ، وَاَسْئَلُکَ شُکْرَ نِعْمَتِکَ وَحُسْنَ عِبَادَتِکَ، وَاَسْئَلُکَ لِسَانًا صَادِقًا وَّقَلْبًا سَلِیْمًا وَّخُلُقًا مُّسْتَقِیْمًا، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شِرِّ مَا تَعْلَمُ، وَاَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا تَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُکَ مِمَّا تَعْلَمُ، اِنَّکَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے ہر دین کے کام میں ثابت قدمی کا سوال کرتا ہوں اور میں تجھ سے پختہ نیکو کاری کا سوال کرتا ہوں اور تیری نعمتوں کا شکر ادا کرنے (کی توفیق) کا اور تیری اچھی طرح عبادت کرنے کا سوال کرتا ہیں اور میں تجھ سے سچی زبان، بے عیب دل اور درست اخلاق کا سوال کرتا ہوں اور میں تجھ سے ہر اس چیز کے شر سے جس کو تو ہی جانتا ہے، پناہ چاہتا ہوں اور ہر اس چیز کی خیر وخوبی کا جس کو تو ہی جانتا ہے، سوال کرتا ہوں اور ہر اس چیز سے جس کو تو ہی جانتا ہے، مغفرت چاہتا ہوں، بے شک تو ہی تمام غیب کی باتوں کا بہت بڑا جاننے والا ہے۔