حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۹۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنٰی۔5 اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور پر ہیزگاری اور پارسائی اور (مخلوق سے) بے نیازی کا سوال کرتا ہوں۔ ۱۰۔ اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِیْنِیَ الَّذِیْ ھُوَ عِصْمَۃُ اَمْرِیْ، وَاَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتِیْ فِیْھَا مَعَاشِیْ، وَاَصْلِحْ لِیْ اٰخِرَتِیَ الَّتِیْ فِیْھَا معَادِیْ، وَاجْعَلِ الْحَیٰوۃَ زِیَادَۃً لِّیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ، وّاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِّیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ۔6 اے اللہ! تو میرے دین کو درست کردے جو میرے (ہر) کام کی حفاظت کا ذریعہ ہے اور میری دینا کو درست کردے جس میں مجھے زندگی بسر کرنی ہے اور میری آخرت کو درست کردے جہاں مجھ کو لوٹ کر جانا ہے اور میری زندگی کو ہر اچھے کام میں زیادتی کا ذریعہ بنادے اور موت کو میرے لیے ہر شر سے نجات کا ذریعہ بنادے۔ ۱۱۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاھْدِنِیْ۔1 الٰہی! تو مجھے بخش دے اورمجھ پر رحم فرما اور مجھے (صحت و) عافیت عطا فرما اور مجھے (حلال) روزی نصیب فرما اور مجھے ہدایت دے۔ ۱۲۔ رَبِّ اَعِنِّیْ وَلَا تُعِنْ عَلَیَّ وَانْصُرْنِیْ وَلَا تَنْصُرْ عَلَیَّ وَامْکُرْ لِیْ وَلَا تَمْکُرْ عَلَیَّ وَاھْدِنِیْ وَیَسِّرِ الْھُدٰی لِیْ وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْم بَغٰی عَلَیَّ۔ رَبِّ اجْعَلْنِیْ لَکَ ذَکَّارًا، لَکَ شَکَّارًا، لَکَ رَھَّابًا، لَکَ مِطْوَاعًا، لَکَ مُطِیْعًا، لَکَ مُخْبِتًا، اِلَیْکَ اَوَّاھًا مُّنِیْبًا۔ رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِیْ وَاغْسِلْ حَوْبَتِیْ وَاَجِبْ دَعْوَتِیْ وَثَبِّتْ حُجَّتِیْ وَسَدِّدْ لِسَانِیْ، وَاھْدِ قَلْبِیْ وَاسْلُلْ سَخِیْمَۃَ صَدْرِیْ۔2 اے میرے پروردگار!تو میری مدد کر اور میرے خلاف کسی اور کی مدد نہ کر اور مجھے کا میاب (وکامران) فرما، میرے اوپر کسی کو کامیاب نہ فرما اور میرے حق میں تد بیر فرما اور میرے اوپر کسی کی تدبیر کارگر نہ فرما اور مجھے ہدایت دے اور ہدایت (پر قائم رہنے) کو میرے لیے آسان فرمادے اور جو مجھ پر تعدی (زیادتی) کرے اس کے مقابلہ پر میری مدد فرما۔ اے میرے پروردگار! تو مجھے کثرت سے اپنا ہی ذکر کرنے والا، اپنا ہی شکر کرنے والا، اپنے سے ہی بہت ڈرنے والا، اپنا ہی بہت بہت فرماںبردار، اپنا ہی خوب اطاعت کرنے والا، تجھ سے بہت زیادہ عاجزی کرنے والا، تیرے ہی سامنے بہت زیادہ گریہ و زاری کرنے والا اور (تیری ہی جانب) رجوع کرنے والا بنادے۔ اے میرے رب! تو میری توبہ کو قبول فرمالے اور میرے گناہوں کو دھو دے اور میری (اس) دعا کو قبول فرمالے اور میری (نجات کی) دلیل