حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پیچھے ڈال دینے والا ہے اور تو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔ ۴۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ جِدِّیْ وَھَزْلِیْ وَخَطَئِیْ وَعَمَدِیْ وَکُلُّ ذٰلِکَ عِنْدِیْ۔4 اے اللہ! تو میرے سچ مچ کیے ہوئے اور ہنسی لگی میں کیے ہوئے بے قصد وارادہ کیے ہوئے اور قصداًوعمداً کیے ہوئے تمام گناہوں کو معاف کردے اور یہ سب مجھ سے سر زد ہوئے ہیں۔ ۵۔ اَللّٰھُمَّ اغْسِلْ عَنِّیْ خَطَایَایَ بِمَائِ الثَّلْجِ وَالبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِیْ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْاَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ۔1 اے اللہ! تو مجھ سے میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے (صاف وخنک) پانی سے دھو ڈال اور تومیرے دل کو خطاؤں سے اس طرح پاک وصاف کردے، جیسے تو سفید براق کپڑے کو میل کچیل سے پاک وصاف کر دیتا ہے اور تو میرے اور میری خطاؤں کے درمیان ایسا فاصلہ کردے، جیسا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ کر رکھا ہے۔ ۶۔ اَللّٰھُمَّ مُصِرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلٰی طَاعَتِکَ۔2 اے اللہ! دلوں کو پھیر دینے والے! تو ہمارے دلوں کو اپنی فرماں برداری پر پھیر دے۔ ۷۔ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ وَسَدِّدْنِیْ۔3 یا اللہ! تو مجھے ہدایت دے اور مجھے اس پر ثابت قدم رکھ۔ ۸۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْھِدَایَۃَ وَالسِّدَادَ۔4 یا اللہ! میں تجھ سے (دین کے کاموں میں) ہدایت اور (دنیا کے کاموں میں) کفایت مانگتا ہوں۔