حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس صحابی کے متعلق جو امام تھے اور ہر نماز میں {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} ضرور پڑھا کرتے تھے اور جب ان سے اس کا سبب در یافت کیا گیا تو کہا: مجھے اس سورت سے بے حدمحبت ہے۔ فرمایا: اس شخص کو خبر دے دو کہ بے شک اللہ تعالیٰ بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔4 ۳۔ ایک اور حدیث میں ایک صحابی کا واقعہ آیا ہے کہ وہ ہمیشہ اور سورتوں کے ساتھ سورۂ اخلاص ہر رکعت میں ضرور پڑھا کرتے تھے، جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا: مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس سورت کی محبت ہی تم کو جنت میں داخل کردے گی۔1 ۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو (صدقِ دل سے) {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا: اس شخص کیلئے جنت واجب ہو گئی۔2 ۵۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ یہ سورۂ اخلاص ایک تہائی قران کے برابر ہے۔3 ۶۔ ایک اور حدیث میں آہا ہے کہ جو شخص سونے کے ارادہ سے بستر پر لیٹے اور پھر دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبہ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} پڑھ لیا کرے تو قیامت کے دن پروردگار (عالم) فرمائے گا: اے میرے بندے! تو اپنی دائیں جانب کی جنت میں چلاجا۔4سورۂ فلق اور سورۂ ناس کی فضیلت سورۂ فلق {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} اور سورۂ ناس {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} کثرت سے پڑھا کرے، اس لیے کہ