حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۂ کافرون اور سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ} دونوں کا ہمیشہ ور درکھے، اس لیے کہ
۱۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ دو سورتیں بڑی ہی اچھی ہیں، جو فجر کی (فرض) نماز سے پہلے دو رکعتوں(سنتوں میں) میں پڑھی جاتی ہیں، سورۂ کا فرون {قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ} اور سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ}1
سورۂ نصر {اِذَا جَآئَ} کی فضیلت
سورۂ نصر {اِذَا جَآئَ} وقتاً فو قتاً پڑھا کرے، اس لیے کہ
۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ {اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ} قرآن کا چو تھا حصہ ہے۔2
سورۂ اخلاص کی فضیلت
سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} کثرت سے پڑھاکرے، اس لیے کہ
۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} قرآن کا تہائی حصہ ہے، ایک روایت میں ہے کہ (ثواب میں) تہائی حصہ کے برابر ہے۔3