حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ یہ سورت قرآنِ کریم کے چو تھائی حصہ (کے برابر) اور ایک روایت میں ہے کہ نصف قران کے برابر ہے۔1
۲۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ (ایک صحابی نے رسول اللہﷺسے عرض کیا): یا رسول اللہﷺ! مجھے قرآن کی کوئی (مختصر سی) جامع(اور سب پر حاوی) سورت پڑھا دیجیے جسے (میں پا بندی سے) پڑھا کروں۔ آپ نے اس کو سورۂ {اِذَا زُلْزِلَتِ} پڑھا دی (اور یاد کر ادی) اس سے فارغ ہو کر اس شخص نے عرض کیا: قسم ہے اس ذاتِ پاک کی جس نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے، میں اس سے زیادہ کبھی نہیں پڑھو ں گا۔ پھر (یہ کہہ کر وہ شخص) چلا گیا آپ نے (یہ سن کر) دو مرتبہ فرمایا: اس بے چارے آدمی نے فلاح پالی، اس بچار ے آدمی نے فلاح پالی۔2
سورۂ کا فرون کی فضیلت
سورۂ کافرون {قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ} دل سے پڑھتا رہا کرے، اس لیے کہ
۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سورہ کافرون چوتھائی قرآن ہے اور ایک روایت میں ہے کہ (ثواب میں) چو تھائی قرآن کے برابر ہے۔3
سورۂ کافرون اور سورۂ اخلاص کی مشترک فضیلت4