حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بندہ محتاج محمد بن محمدبن محمد ابن جزری3 شافعی کہتا ہے جو (بہت) کمزور و مسکین ہے، (تمام مخلوق سے رشتہ توڑ کر) اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہونے والا ہے، اُس کے کرم سے امیدوار ہے کہ وہ اُسے ظالم قوم سے نجات دے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سختی (اور ناگہانی مصیبت) میں اس کے ساتھ لطف و کرم کا معاملہ کرے کہ اللہ جل جلالہ کی حمد و ثنا کے بعد، جس نے دعا کو قضا کے رد کرنے کا وسیلہ بنایا،1 اور سردارِ انبیا ( ؑ ) محمدﷺپر اور ان کے پرہیزگار و برگزیدہ آل و اصحاب پر درود و سلام بھیجنے کے بعد! ۱۔ معلوم ہونا چاہیے کہ بے شک یہ کتاب سردارِ انبیا ؑ کے کلام مبارک سے (انتخاب کیا ہوا) ایک مضبوط قلعہ ہے اور رسولِ امینﷺ کے خزانے سے (چنا ہوا) مومنوں کے لیے (دشمن سے مقابلہ کا) ہتھیار ہے اور رسول کریم (ﷺ) کے اقوال سے (جمع کیا ہوا) ایک عظیم تعویذ ہے اور (گناہوں سے) معصوم و محفوظ (نبی ؑ ) کے (متبر۔ّک) الفاظ سے (تیار کیا ہوا) ایک محفوظ نقش ہے (یعنی رسول اللہﷺ کی متبر۔ّک احادیث کا مجموعہ ہے)۔ (مصنف فرماتے ہیں) میں نے اِس (کے انتخاب اور جمع کرنے) میں (مخلوق کی) خیر خواہی کو پورے طور پر ۔َصرف کیا ہے اور صحیح حدیث کی کتابوں سے جمع کیا ہے اور ہر سختی (اور مصیبت) کے وقت اس (دعا کے مجموعہ) کو (مصیبتوں کے مقابلہ کا) سامان بناکر پیش کیا ہے، اور جن و انس کے شر سے بچنے کے لیے اس (خالص دعائوں کے مجموعہ) کو (سند وغیرہ سے) الگ کرکے ایک ’’سپر‘‘ [ڈھال] بنایا ہے۔ اور میں خود بھی اس ناگہانی مصیبت سے بچنے کے لیے جو مجھ پر آئی، اِسی مضبوط قلعہ میں قلعہ نشین (اور پناہ گزین) ہوا ہوں، اور جن نشانہ پر بیٹھنے والے تیروں (دعائوں) پر یہ کتاب مشتمل ہے، اُن کے ذریعہ سے ہی میں نے خود کو ہر ظالم (کے ظلم) سے بچایا ہے۔ میں نے (اس سلسلہ میں) یہ اشعار بھی کہے ہیں: اَلَا قُوْلَا لِشَخْصٍ قَدْ تَقَوّٰی عَلٰی ضُعْفِیْ وَلَمْ یَخْشَی رَقِیْبَہٗ خَبَاْتُ لَہٗ سِھَامًا فِی اللَّیَالِیْ وَاَرْجُوْ اَنْ تَکُوْنَ لَہٗ مُصِیْبَہٗ خبردار اُس (ظالم) سے کہہ دو، جو دلیر بنا ہوا ہے مجھے کمزور سمجھ کر، اور اپنے حقیقی نگہبان سے نہیں ڈرتا،میں نے راتوں میں (بیٹھ کر)یہ دعائوں کے تیر اُس (کے مقابلہ) کے لیے خفیہ طور پر تیار کیے ہیں،اور مجھے (اللہ تعالیٰ سے) امید ہے کہ یہ تیر اُس کو نشانہ بنائیں گے (یہ دعائیں ضرور کارگر [مفید] ہوں گی)۔ میں اللہ جل جلالہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اِس (دعائوں کے مجموعہ) سے (اور مسلمانوں کو بھی نفع پہنچائے) اور اِس کے