حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سورہ یٰسین قرآنِ کریم کا دل ہے، جو شخص بھی اس کو محض اللہ اور آخر ت کے لیے پڑ ھا کرے گا، اس کی ضرور مغفرت کردی جائے گی۔ اور اس کو مرنے والوں پر (نزع کے وقت) پڑھا کرو۔3سورۂ فتح کی فضیلت سورۂ فتح بھی (ہفتہ میں کسی دن یا جمعہ کو) پڑھاکرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ سورۂ فتح مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے (یعنی تمام دنیا سے)۔4سورۂ ملک کی فضیلت سورۃ الملک {تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ} کثرت سے پڑھا کرے اور اس کو پڑھ کر مرنے والوں کو ثواب بھی پہنچا یا کرے، اس لیے کہ