حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جس شخص نے سورۂ کہف کی اوّل دس آیتیں حفظ کرلیں (اور پا بندی سے پڑھتا رہا) وہ دجال کے فتنہ سے بچا دیا جائے گا۔ اسی حدیث کی ایک روایت میں یہ آیا ہے کہ جس شخص نے اس سورت کی دس آیتیں، دوسری روایت میں ہے کہ آخری دس آیتیں یاد کرلیں (اور ہمیشہ پڑھتا رہا) وہ دجال کے فتنہ سے محوظ رہے گا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جو شخص سورۂ کہف کی اوّل تین آیتیںپڑھتا رہے گا وہ بھی دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔ 3 ۴۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص دجال کو پالے(یعنی اس کے سامنے نکل آئے) اس کو چاہیے کہ وہ سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتیں اسکے منہ پر پڑھ دے (ایک روایت میں ہے) اس لیے کہ یہ آیتیں پڑھنے والے کیلئے اسکے فتنہ سے پناہ دینے والی ہیں۔1سورۂ طہٰ، طواسین اور حوامیم کی فضیلت طواسین (جو سورتیں طٰسٓ سے شروع ہوتی ہیں) اور حوامیم (جو حٰمٓ سے شروع ہوتی ہیں) وقتاً فوقتاً پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سورۂ طہٰ اور طواسین اور حوامیم مجھ کو حضرت موسیٰ ؑ کی الواح (آسمانی تختیوں) میں سے عطا کی گئی ہیں۔2سورۂ یٰسین کی فضیلت سورہ یٰسین (صبح شام) پڑھا کرے، خاص کر نزع کی حالت میں یا مرنے کے بعد میت کو پڑھ کر سنائے، اس لیے کہ