حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب سورۂ انعام اتری تو آپ نے (بے ساختہ) سبحان اللہ کہا اور پھر فرمایاکہ بخدا اس سورت کو پہنچا نے اتنے فرشتے آئے ہیں کہ ان کے ہجوم سے آسمان کے کنارے ڈھک گئے۔ 4سورۂ کہف کی فضیلت ہر جمعہ کو رات میں یادن میں سورۂ کہف ضرور پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھ لیتا ہے، اسکے لیے اس جمعہ سے آنیوالے جمعہ کے درمیان (پورے ہفتہ) ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے۔1 ۲۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص جمعہ کی رات میں سورۂ کہف پڑھ لیتا ہے، اس کے لیے اس کی جگہ اور بیت العتیق (خانہ کعبہ) کے درمیان ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ جس شخص نے سورۂ کہف جس طرح اتری ہے، اسی طرح (صحیح طریق پر) پڑھ لی تو اس کی جگہ اور مکہ کے درمیان وہ ایک (ضیا پاش) نور بنی رہتی ہے اور جو شخص اس کی آخری دس آیتیں پڑھتا رہے گا اور دجال (اس کی زندگی میں) نمودار ہوگیا تو وہ اس شخص پر مسلط نہ ہو سکے گا (یعنی وجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا) ایک روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں کہ جو شخص سورۂ کہف کو پڑھتا رہے گا اس کے لیے یہ سورت قیامت کے دن اس کی جگہ سے مکہ تک ایک (ضیا پاش) نور ہو گی اور جو شخص اس کی آخری دس آیتیں ہمیشہ پڑھتا رہے گا پھر ا گر دجال (اس کے زمانہ میں) نکل بھی آئے گا تو اس کو کوئی ضرر نہ پہنچا سکے گا۔2